پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی فوج نے اسلحہ اور ٹینک پہنچانا شروع کر دئیے دشمن نے حملہ کیلئے کونسے بارڈر کا انتخاب کیا ہے؟پاکستان میں بھی ہائی الرٹ

1  اکتوبر‬‮  2018

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پر جنگی جنون سوار، پاک بھارت بارڈر پر بھارتی آرمی کی جانب سے جنگی ہیلی کاپٹرز اور جنگی ٹینکس پہنچانے کی اطلاعات موصول پاکستان سے ملحقہ بارڈر پر اضافی آرمی جوان،ملٹری کارگو ہیلی کاپٹرز، بھاری بارودی بیٹریاں، جنگی ہیلی کاپٹرز اور جنگی ٹینکس تعینات کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت پر جنگی جنون سوار ہو چکا ہے اور

خطے کا امن اور استحکام اس وقت پر دائو پر لگ چکا ہے۔ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہو کر اندھا دھند اقدامات پر اتر آیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان پر حملے کی دھمکیوں کے بعد اب بھارت نے پاکستان سے ملحقہ بارڈر پر اضافی آرمی جوان،ملٹری کارگو ہیلی کاپٹرز، بھاری بارودی بیٹریاں، جنگی ہیلی کاپٹرز اور جنگی ٹینکس تعینات کر دئیے ہیں۔ بھارت کی جانب سے جنگی حالت پیدا کرنے کیلئے اضافی آرمی جوان،ملٹری کارگو ہیلی کاپٹرز، بھاری بارودی بیٹریاں، جنگی ہیلی کاپٹرز اور جنگی ٹینکس وادی کشمیر سے پاکستان اور بھارت کے مابین موجود لائن آف کنٹرول پرتعینات کئے گئے ہیں۔نیلم جہلم کے قریب بھی بھارتی آرمی کے جوانوں کی تعیناتی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔تاہم بھارتی فوج نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کا بیان دینے یا میڈیا کو پاک بھارت لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے متعلق کسی قسم کی اطلاع دینے سے گریز کیا ہے۔ دوسری جانب اِدھر بھی بھارتی جنگی جنون کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں موجود ہندو اور سکھ برادری نے جنگ کی صورت میں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ پاکستانی عوام بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک افواج کے ساتھ جنگ میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی حملے کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا

اعلان کیا جا چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ بھارت سمیت پوری دنیا پر واضح کر چکے ہیں پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا داعی ہے اور خطے کو امن اور استحکام اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتا ہے تاہم ایک ملک نے پورے خطے کو جکڑ رکھا ہے اور پاکستان پر حملے کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…