جہانگیر ترین شدید بیمار، کونسی سی بیماری لاحق ہے؟ شیخ رشید کے انکشاف پر اینکربھی حیران رہ گئے

1  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین شدید بیمارنکلے، شیخ رشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں تشویشناک خبر سنادی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ حالات میں کوئی تبدیلی ہو گی، ان سے جب سوال کیا گیا کہ جہانگیر ترین کو ہمیشہ کیلئے نا اہل کر دیا گیا ہے

تو ان کا کہنا تھا کہ جو نسلی گھوڑے ہوتے ہیں اربوں روپے کے بھی وہ بھی دوڑ میں بعض اوقات زخمی ہو جاتے ہیں اور اس کو ٹریک میں ہی گولی مار دی جاتی ہے، جہانگیر ترین اچھے آدمی ہیں اب میں یہ کہوں گا تو لوگ میرے خلاف باتیں کرتے ہیں، جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کی بڑی خدمت کی ہے، میں تحریک انصاف میں نہیں ہوں لیکن میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ میرا بھتیجا ان کی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے۔ ایک بندہ ایل بی ڈبلیو ہو گیا ، یہ اللہ کے کام ہیں کہ جب پارٹی میں شباب آیا تو بندہ ہی آئوٹ ہو گیا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جہانگیر ترین کی اس پارٹی کیلئے بہت خدمات ہیں، پیسے اور ٹائم کے حوالے سے جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کو بہت دیا ہے۔ ایسا بڑا آدمی جو کسی کو ذرا سا وقت بھی نہیں دیتا جس کے پاس خود وقت کی کمی ہو۔ جہانگیر ترین خود بیمار ہیں، وہ سیریس بیمار ہیں، اللہ ان کو صحت دے، انہوں نے آپریشن کروائے ہیں، وہ بیماری کے باوجودمیں نے جہانگیر ترین کو لاہور کے جلسے میں دیکھا کہ ساری باڈی پر اس کے ٹانکے لگےہوئے تھے ۔ عمران خان نے جہانگیر ترین کو کہا کہ یہاں تمہیں کچھ لگ جائے گا، کوئی دھکا وغیرہ بھی لگ سکتا ہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو تازہ ٹانکے لگے ہوئے تھے وہ لندن سے تازہ آپریشن کروا کر پاکستان آئے تھے مگر وہ پھر بھی عمران خان کی گاڑی چلا رہے تھے، اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ ایک آدمی پارٹی کیلئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر چلے۔ لوگ تو خوش نہیں ہوتے جب تک بندہ مر نہ جائے اور جس دن میں مروں گا یہ لوگ کفن اٹھا کر دیکھیں گے کہ یہ مر گیا ہے کہیں دوبارہ اٹھ کر کھڑا نہ ہو جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…