نواز شریف نے زندگی بھر چیزیں بنائیں اورعمران چندہ مانگتے رہے، اور اب ۔۔ن لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی کا پوسٹمارٹم کرکے رکھ دیا

27  ستمبر‬‮  2018

لاہور (نیوز ڈیسک ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ گذشتہ الیکشن میں دوسری پارٹی کو کامیابی دلا دی گئی،تبدیلی کے نام پر گیس کے نرخ بڑھا دئیے گئے،اب ضمنی انتخابات کے بعد بجلی کے نرخ بھی بڑھا کر تبدیلی لائے جائے گی۔ ان خیالات کااظہار سابق وزیر خزانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایک تبدیلی نواز شریف لایا کہ 11ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی،ہم ٹیکس کی بات کرتے تھے تو تحریک انصاف والے کہتے تھے کہ خوردونوش کی اشیا پر ٹیکس نہ لگائیں اب

انہوں نے اشیائے خورد و نوش پر 93 ارب کے ٹیکس لگا دئیے ہیںیہ تبدیلی کی شروعات ہیں، نجانے 5 سالوں میں مزید کیا کیا تبدیلیاں لائیں گے،1 مہینے میں ڈالر کے مقابلے میں 10 روپے کمی کر دی گئی ہے ان کے دور میں روزانہ ایک ارب روپے کا قرضہ قوم پر چڑھا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے موٹر ویز، نیلم جہلم، 11 ہزار میگاواٹ کے بجلی کے کارخانے لگائے اور بھاشا ڈیم کے لئے 19 ہزار ایکڑ زمین خریدی۔نواز شریف نے زندگی بھر چیزیں بنائیں جبکہ عمران خان نے زندگی بھر چندہ مانگا، اب بھی ڈیم کیلئے قرضہ مانگ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…