نیب کو شریف فیملی کیخلاف ریفرنس پر سب سے بڑا اعتراض بھی ختم ،درخواست واپس لینے کیلئے نیب نے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی ،حیرت انگیزانکشافات

24  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو( نیب ) کو شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت منتقلی پر اعتراض نہیں رہا ۔شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز کی منتقلی کے خلاف درخواست واپس لینے کیلئے نیب نے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت سپریم کورٹ کے حکم پر6 ہفتے میں سماعت مکمل کرے گی۔

نیب نے اپنی درخواست میں لکھا کہ درخواست تیزٹرائل کومتاثرکرنیکی وجوہات سامنے رکھ کردائرکی تھی۔نیب کی درخواست پر سماعت (آج) منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا ۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز دوسری احتساب عدالت منتقل کرنے سے متعلق اپیل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی دوسری احتساب عدالت منتقلی کے خلاف نیب اپیل کی سماعت ہوئی۔ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا کہ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کے روبرو دونوں ریفرنسز پر کافی کارروائی ہو چکی ہے جو مکمل ہونے کے قریب ہے، معاملے پر غور کرنے کے بعد اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ اپیلیں واپس لینے کی اجازت دے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں نواز شریف، مریم اور صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کو احتساب عدالت نمبر 2 منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی منتقلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…