گزشتہ حکومت نے سی پیک میں تمام توانائی منصوبوں کوسرمایہ کاری کہا جو کہ غلط ہے ،ان میں کتنے فیصد قرضے ہیں جن کا سود ادا کیا جارہا ہے؟وفاقی وزیرخزانہ نے بھانڈہ پھوڑ دیا،حیرت انگیزانکشافات

24  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب عوام کیلئے صرف 10 فیصد گیس کی قیمتیں بڑھائی گئیں، گیس کی قیمت میں اضافے کا اثر کسان پر نہیں پڑنے دیا جائے گا،اوگرا نے بتایاہے کہ 46 فیصد اضافہ ضروری ہے،154 ارب کاخسارہ تھا، یہ خسارہ گزشتہ حکومت کا تھا، ہم نے پیدا نہیں کیا، روپے کی قدر میں خطیر کمی واقع ہوئی ہے، اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کوئی بحران نہیں ہم تو جس طرف نظر ڈالتے ہیں بحران ہی بحران نظر آتے ہیں،

تمام سابق حکومتیں غیرملکی امداد لیتی رہیں، ہم کہتے رہے ایکسپورٹرز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیں ہماری نہیں سنی گئی،گردشی قرضہ 1100 ارب روپے پر پہنچ گیا، ایک سال میں بجلی کے شعبے میں سالانہ خسارہ 453 ارب ہوا،بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی پرتعیش اشیاء پر لگائی ہے، غریب آدمی کے استعمال کی کسی چیز پر ٹیکس نہیں بڑھایا گیا، گھنگرو والوں کیلئے مشورہ ہے اپنے حصے کا جائز ٹیکس دینا شروع کردیں، ہم ٹیکس چوروں کے پیچھے جائیں گے اور انہیں پکڑیں گے،ڈیم کے حوالے سے جس خلوص نیت سے بات کی گئی کاش ایسے کام بھی کیا جاتا۔پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سابق حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ان کو جو بتایا گیا ہے اس کی وضاحت کردوں، سی پیک میں تمام توانائی منصوبوں کی سرمایہ کاری کا کہا گیا ہے ،ان میں 75 فیصد قرضے ہیں ان کا سود ادا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ غریب عوام پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے صرف 10 فیصد گیس کی قیمتیں بڑھائی گئیں، امیروں کیلئے گیس کی قیمتیں 145 فیصد بڑھائی ہیں، اوگرا نے بتایا ہے کہ 46 فیصد اضافہ ضروری ہے،154 ارب کاخسارہ تھا، یہ خسارہ گزشتہ حکومت کا تھا، ہم نے پیدا نہیں کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 15ماہ میں گیس کی قیمتیں دو گنا بڑھیں، روپے کی قدر میں خطیر کمی واقع ہوئی ہے، سلنڈر پر ٹیکس 30 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گیس کی قیمت میں اضافے کا اثر کسان پر نہیں پڑنے دیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کوئی بحران نہیں ہم تو جس طرف نظر ڈالتے ہیں بحران ہی بحران نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمت نہیں بڑھائینگے، ای سی سی میں تحریری طور پر درج ہے کھاد پر 6 سے 7 ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام سابق حکومتیں غیرملکی امداد لیتی رہیں، ہم کہتے رہے ایکسپورٹرز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیں ہماری نہیں سنی گئی، گزشتہ دورِ حکومت میں ریکارڈ قرضے لئے گئے،

پنجاب کیلئے گیس کی قیمت اتنی بڑھائی گئی کہ ٹیکسٹائل صنعت لوہے کے بھاؤ بکنے لگی، ہم نے 40 ارب روپے گیس کی مد میں انہیں رعایت دی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 503 ارب روپے گردشی قرضہ میں سے 480 ارب فوری ادا کئے گئے، اب گردشی قرضہ 1100 ارب روپے پر پہنچ گیا، ایک سال میں بجلی کے شعبے میں سالانہ خسارہ 453 ارب ہوا۔بجٹ پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی پرتعیش اشیاء پر لگائی ہے،غریب آدمی کے استعمال کی کسی چیز پر ٹیکس نہیں بڑھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 183 ارب میں سے 92 ارب روپے انتظامی اقدامات سے اکھٹے کئے جائیں گے، ابھی ایک ماہ ہوا ہے، آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے، گھنگرو والوں کیلئے مشورہ ہے اپنے حصے کا جائز ٹیکس دینا شروع کردیں، یہ نہ سمجھنا کہ گزشتہ حکومت کی طرح صرف تقاریر کریں گے، ہم ٹیکس چوروں کے پیچھے جائیں گے اور انہیں پکڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ 200 ارب ڈالر کا ذکر ہم نے یا کسی اور نے نہیں، اسحاق ڈار نے کیا تھا، منی لانڈرنگ کا پیسہ واپس لانے کیلئے پہلی ہی کابینہ اجلاس میں ٹاسک فورس بنادی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیم کے حوالے سے جس خلوص نیت سے بات کی گئی کاش ایسے کام بھی کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکس 1800 سی سی گاڑی پر بڑھایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…