’’یہ تبدیلی ہے یا ملک الموت کی حکومت‘‘ پٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے، ایسا انکشاف کہ آپ کے پیروںتلےسے زمین نکل جائے گی

24  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول کی قیمت 120سے 125روپےتک جانے کا امکان، بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ کے پیروںتلے سے زمین ہی نکل جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد کہا گیا کہ 100روز گزرنے کے بعد حکومت پر تنقید کی جائے مگر انہوں نے ابھی 50روز بھی نہیں گزرے کہ یہ حال کر دیا کہ مجبوراََ بات کرنی پڑ رہی ہے۔

نبیل گبول نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات اتنے بے خبر تھے کہ انہیں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا پتہ ہی نہیں تھا اور دو روز بعد وفاقی وزیر پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں 143فیصد تک ہوشربا اضافہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو اطلاعات ہیں کہ پٹرول کی قیمت 120سے 125روپے تک جانے کا امکان ہے جبکہ بجلی کی قیمتیں بھی مزید بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ یہ تبدیلی ہے یا ملک الموت کی حکومت ہم پر آگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…