عمران خان کس کی باتیں سنتے تھے؟نبیل گبول جب قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیکر تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے بنی گالا پہنچے تو وہاں انہوں نے ایسا کیا دیکھا کہ اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا، خود ہی بڑا انکشاف کر دیا

24  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کس کی باتیں سنتے تھے ؟نبیل گبول 2015میں اپنی ایم این اے شپ چھوڑ کرجب تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے بنی گالا پہنچے تو وہاں انہوں نے ایسا کیا دیکھا کہ پی ٹی آئی میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا؟ پی پی رہنما نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل نے

انکشاف کیا ہے کہ عمران خان بہت جلد باتوں میں آجاتے ہیں ان میں ایک لیڈر کی خصوصیت نہیں ہے۔ پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان کی سمجھ نہیں آئی میں تحریک انصاف میںاندر جا کر واپس کیوں آیا ہوں۔مجھے ان کے معاملات سمجھ نہیں آئے میں جب 2015میں نے جب قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا تو میں تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتا تھا لیکن میں جب بنی گالا جاتا تھا اور عمران خان کے اردگرد کے لوگوں کو دیکھتا تھا خصوصاََ کراچی کی لیڈر شپ کو جس طریقے سے وہ عمران خان کے کان بھرتے تھے اور عمران خان ان کی باتوں میں آجاتے تھےتو میں نے یہ سب دیکھ کر فیصلہ کیا کہ عمران خان لیڈر نہیں، لیڈر آگے بڑھ کر لیڈ کرتا ہے نہ کہ کسی اور کی باتوں میں آجائے۔ اس موقع پر پروگرام کے میزبان اور اینکر منصور علی خان نے نبیل گبول کیساتھ 2015میں ملاقات کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ نبیل گبول صاحب میں آپ کی اجازت کے بغیر یہاں پر آپ کیساتھ اس وقت کی ملاقات کا ذکر کررہا ہوں اور میں اس بات کا گواہ ہوں کہ جب آپ ایم کیو ایم چھوڑ چکے تھے اور میں نے اس وقت آپ سے پوچھا تھا اور جس پر آپ نے مجھے کہا تھا کہ میں پی ٹی آئی میں جانا چاہتا ہوںمجھے عمران خان پسند ہے، میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتا ہوں، میں اس وقت بڑا حیران ہوا جب آپ نے یہ فیصلہ نہیں لیا، اور آپ نے تو اس وقت

جب دوسرا دھرنا دیا جا رہا تھا آپ نے تو اس میں بھی شرکت کی تھی اور بنی گالا بھی گئے تھے اس وقت۔ اس موقع پر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں جب بنی گالا گیا تو عمران نے مجھے کہا کہ آپ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیں، آپ بنی گالا میں آگئے ہیں تو پارٹی میں شامل ہو جائیں۔ عون چوہدری جو ان کے سیکرٹری تھے ان کو کہا کہ ان کا ایک بیان نکالو اور اعلان کروائو کہ نبیل گبول

پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ میں نے اس وقت عمران خان کو یہی کہا کہ آپ جب کراچی آئیں گے تو اس موقع پر میرے گھر آئیں گے تو میں اعلان کروں گا ایسے میں اعلان نہیں کروں گا۔ ابھی میں آپ کے برے وقت میں آپ سے اظہار یکجہتی کیلئے آپ کے پاس آیا ہوں جب لاک ڈائون ہوا ہے، آپ کے ورکرز گرفتار ہورہے ہیں اور آپ کی گرفتاری کا خدشہ ہے تو میں اس موقع پر آپ کے پاس بطور دوست آیا ہوں۔ اور پھر یہ سب کچھ طے ہو گیا تھا مگر جب میں نے دیکھا کہ عمران خان پریشر میں جلدی آتے ہیں تو میں نے سوچا کہ میرے لئے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ درست نہیں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…