مقامی حکومتوں کے نئے نظام کیلئے ڈرافٹ تیار،ضلع اور تحصیل کا سربراہ کون ہوگا،انتخاب کیسے عمل میں لایاجائیگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

22  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی) تحریک انصاف کی حکومت نے مقامی حکومتوں کا نیا نظام لانے کا فیصلہ کرلیا،وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے اضلاع میں انتظامی سربراہ مئیر ، تحصیل کا سربراہ ڈپٹی میئر ہوگا، انتخاب براہ راست کیے جانے کی تجویزدی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے مقامی حکومتوں کے نظام کا ڈرافٹ تیار کرلیا جس کے مطابق پہلے مرحلے میں وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے اضلاع میں انتظامی سربراہ مئیر جب کہ تحصیل کا سربراہ ڈپٹی میئر ہوگا جن کا انتخاب براہ راست کرنے کی تجویز ہے۔نئے نظام کے تحت پولیس اور ضلعی انتظامیہ میئر کے ماتحت ہوگی اور ضلع کے مالی اختیارات بھی میئر کے پاس ہوں گے، ضلع کے پولیس اور انتظامی سربراہ کی کارکردگی رپورٹ لکھنے کا اختیار مئیر کو ہوگا۔مقامی حکومتوں کے نئے مجوزہ نظام کے تحت پولیس، عدالتی محکموں، صحت و تعلیم کے شعبوں کے اختیارات بھی ضلعی حکومتوں کے پاس ہوں گے،صوبائی وزیراعلیٰ اور وزرا نئے مقامی حکومتوں کے نظام میں مداخلت نہیں کرسکیں گے اور ضلعی حکومتیں مالی طور پر خودمختار ہوں گی۔ اتحادیوں کی ایک تجویز ناظم و نائب ناظم کے نام کو برقرار رکھنے کی بھی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے نئے مقامی حکومتوں کے نظام پر مشاورت ابھی نہیں کی گئی، نیا نظام قومی و صوبائی اسمبلیوں سے منظور کرائے جانے کی تجویز تو ہے مگر صدارتی آرڈیننس کا آپشن بھی زیرغور ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…