آپریشن ردالفساد کے دوران سرحد پار سے آنیوالے دہشتگرد گروپ کا حملہ ، فوجی افسر سمیت 7 جوان شہید،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9 دہشتگرد ہلاک

22  ستمبر‬‮  2018

راولپنڈی(این این آئی) شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک فوج کی جانب سے کئے گئے آپریشن رد الفساد کے دوران چھپے بیٹھے دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت سات جوان شہید ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشتگرد مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے کر شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے کو ان ٹیلی جنس رپورٹ پر شمالی وزیرستان کے علاقے میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کی گئی اس موقع پر چھپے بیٹھے دہشت گردوں کے

ایک گروپ نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی افسر سمیت 7 جوان شہید ہو گئے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جوابی کارروائی میں 9 دہشتگرد مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں اور انکی شناخت کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔مارے گئے دہشتگردایک گروپ کی شکل میں افغانستان سے آئے تھے اور ایک گھر میں چھپ کر بیٹھے تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں کیپٹن جنید ، حوالدر عامر، حوالدار عاطف ، حوالدار ناصر، حوالدار عبد الرزاق ، سپاہی سمیع اورسپاہی انوار شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…