’’سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں‘‘ حکومت نے شاندار اعلان کردیا

22  ستمبر‬‮  2018

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈ 17اور 18کے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2013 میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کومستقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام نے سکروٹنی کمیٹی بنا کر تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق لاہور آئیں گے۔ پہلے مرحلے میں پیر کے روز سے لاہور، شیخوپورہ، قصور کے اساتذہ کی سکروٹنی کی جائے گی۔ مستقل کیے جانے والوں میں صرف 2012 اور 2013 میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ ہی شامل ہوں گے جن کی گریڈ 17 سے 18 میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی گئیں اب تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اساتذہ کی فائلیں لاہور لائیں گے جن کی سکروٹنی میں تین سال کی تعیناتی اور اساتذہ کے نتائج کو مد نظر رکھ کر انہیں مستقل کیا جائے گا۔دریں اثنا پنجاب کے سرکاری ملازمین کی سنی گئی ‘عرصہ داراز سے ملازمین کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پر حکومت نے گرین سگنل دے دیا‘ ملازمین کی پوسٹوں کی ترقیوں کے کیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پانچ سو سے زائد سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سب کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں ابتدائی طور پر 7 صوبائی محکموں کے سیکرٹریز میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری، سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی اور انڈسٹری اینڈ کامرس شامل ہیںکمیٹی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پر متعلقہ حکام سے سفارشات طلب کرے گی۔ سفارشات میں مختلف صوبائی محکموں کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ پوسٹوں میں اکانٹنٹ، جونئیر کلرک ایڈیٹرز، جونئیر ایڈیٹر، اکاانٹ کلرک، ڈارفٹ مین، اسٹور کیپر اور دیگر شامل ہونگے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…