فواد چوہدری، مفتاح اسماعیل اور خواتین اینکر کی ایک ساتھ پارٹی میں ’شہدکے گلاسوں ‘کیساتھ تصاویر لیک ہو گئیں، سوشل میڈیاپر طوفان

22  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور میڈیاانڈسٹری سے وابستہ خواتین اینکرز کی ایک ساتھ موجودگی اور سامنے موجود گلاسوں میںموجود مشروب کے مبینہ طور پر شراب ہونے کاانکشاف، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے پر طوفان برپا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فود چوہدری اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل

اور میڈیا انڈسٹری سے وابستہ خواتین اینکرزکی ایک محفل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس محفل میں ان شخصیات کے سامنے موجودگلاسوں میں پڑے مشروب کو شراب قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سیاستدان یوں تو ٹی وی پر عوام کے سامنے ایک دوسرے سے دست و گریباں رہتے ہیں تاہم ایسی محفلوں میں باہم شیر و شکر ہوکر بیٹھے ہیں اور ان پرشیر اور بکری کے ایک گھاٹ سے پانی پینے کی ضرب المثل صادق آتی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے گلاسوں میں موجود مشروب سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی شہد ہے جو کہ تحریک انصاف کے رہنما گنڈا پور کی گاڑی اور چیف جسٹس کے چھاپے کے دوران شرجیل میمن کے ہسپتال کے کمرے سے برآمد ہوا تھا ۔یہ تصاویر ایک ریسٹورنٹ میں جاری پارٹی کے دوران لی گئیں البتہ یہ واضح نہیں کہ ان شخصیات کے سامنے پڑے گلاسوں میں کونسا مشروب ہے۔

 

 

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…