سعودی فرمانروا نے پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے ایسی تجویز دیدی جسے حکومت نے فوراً قبول کر لیا

20  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک)میں سعودی عرب کو تیسرا شراکت دار بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اکتوبر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے الگ الگ اعلیٰ سطحی وفود پاکستان آئینگے ٗ دونوں ممالک کے ساتھ اہم معاہدے کئے جائینگے اس سلسلے میں سعودی فرمانروا کی تجویز پر اعلیٰ سطح کی مشاورتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ٗ فیصلے پر چین کو اعتماد میں لیا ہے ٗ جو معاہدے ہوں گے شفاف اور واضح ہوں گے ٗ

پاکستان بھارت کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے ٗاگر بھارت کے ساتھ تجارت کی جائے اور پاکستان کے ذریعے افغانستان تجارت کا راستہ کھول دیا جائے تو براہِ راست اثر سی پیک پر پڑیگا جس سے پاکستانیوں کی قسمت بدل جائیگی ٗ افغانستان کا حل عسکری نہیں ٗ سیاسی نوعیت کا ہے ٗ اس پر مذاکرات ہونے چاہئیں ٗپاکستان مستحکم افغانستان کا خواہاں ہیں جبکہ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے شریف فیملی سے ڈیل کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں ٗ نوازشریف اور ان کی بیٹی کی ضمانت ہوئی ہے کیس ختم نہیں ہوا ٗ نوازشریف جیل آتے جاتے رہیں گے ٗعدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ٗ عدالتی نظام پر تنقید کر نے والے نوازشریف کی رہائی کے فیصلے کو اچھا قرار دے رہے تھے ٗ فیصلے حق میں آئیں تو نظام ٹھیک ہے اور مخالفت میں آنے پر نظام پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں ٗنوازشریف اور ان کی بیٹی کو باہر جانے نہیں دینگے ٗ حسین ٗ حسن اور اسحاق ڈار کو ملک سے باہر رہنے نہیں دینگے ٗ تینوں کو واپس لایا جائیگا ٗ نوازشریف سے نہ ڈیل ہوگی اور نہ ہی ڈھیل دی جائیگی ٗ برطانیہ سے معاہدے کے بعد پاکستان حکومت کو بہت جلد سوئٹزر لینڈ میں موجود پاکستان کے بینک اکاؤنٹس تک بہت جلد رسائی مل جائیگی ٗ متحدہ عرب امارات سے بھی معاہدہ کرینگے اور پاکستان سے لوٹی ہوئی تمام دولت واپس لائی جائیگی ٗ

نیب خود مختار اور آزاد ادارہ ہے ٗ حکومت اسے کنٹرو ل نہیں کرتی ٗ نیب میں ریفارمز کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنادی گئی ہے ٗ پندرہ روز میں ابتدائی رپورٹ پیش کریگی ٗ معاون خصوصی کسی غیر ملکی کو بھی لگاسکتے ہیں، قانون کی قدغن زلفی بخاری پر لاگو نہیں ہوتی ٗگور نز ہاؤسز عوام کیلئے کھولنے پر بہت سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے ؟عمران خان کہتے ہیں وی وی آئی پی کلچر کو ختم کرنا چاہیے ٗ ملک بھر میں ریڈ زون ختم ہو نی چاہیے۔

جمعرات کووزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے پی آئی او شفقت جلیل کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیناضروری تھا پریس کانفرنس کامقصد بھی یہی ہے کہ اہم معاملات پراعتمادمیں لیاجائے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب روانگی سے قبل حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کیاگیا جس کے بعد وزیرخزانہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے بعد تقریباً دوبجے وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال کیاگیا جدہ اور دوسرے شہروں کو پاکستانی پرچموں سے سجایاگیاتھا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری دی ریاض الجنۃ میں نماز مغرب ادا کی ،وزیراعظم نے عمرہ ا دا کیا اور

خانہ کعبہ میں نوافل ادا کئے یہ نصیب کی بات ہے جو اللہ رب العالمین نے عمران خان اوراس کے وفد کے نصیب میں لکھی تھی ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ دورے کے دوران وزیراعظم کی خادم الحرمین الشریفین سے جدہ میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے انہوں نے کہاکہ سعودی فرمانروا نے یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو بہت اہمیت سے دیکھتے ہیں۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ

وزیراعظم عمران خان نے بھی کہاکہ پاکستان سعودی عرب کی سیکیورٹی سمیت دیگرمعاملات میں مکمل مدد کرے گا اور پاکستان ہرموقع پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا وزیراطلاعات نے بتایا کہ دونوں ممالک کی قیادت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے دورے کے دوران بات چیت میں طے ہوا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب کااعلیٰ سطحی وفد پاکستان آئے گا جس میں وزیرتوانائی ،وزیراطلاعات ،وزیرخزانہ اور بزنس کے ہیڈ سمیت اہم شخصیات شامل ہونگی وزیراطلاعات کے مطابق

سعودی عرب کو سی پیک میں بطور تیسرے فریق شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور اب سعودی عرب سی پیک میں تیسرے بڑے پارٹنرز کے طورپر شراکت دار بنے گا اوراقتصادی راہداری منصوبے میں سعودی عرب بہت بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں تیسرا اسٹریٹجک پارٹنر سعودی عرب ہوگا ٗجو معاہدے ہوں گے شفاف اور واضح ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے دورے کے بعد وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ ابوظہبی پہنچے جہاں ان کاپرتپاک خیرمقدم کیاگیا

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا وزیراطلاعات نے کہاکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں چند سال سردمہری رہی جو اب وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد ختم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانی کی ترسیل کے منصوبوں میں یو اے ای حکومت تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں یو ای اے کاوفد بھی اکتوبر میں پاکستان کادورہ کرے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…