انٹی نارکوٹکس کے مجرم قیدی حنیف عباسی کی جیل سپرنٹنڈنٹ آفس میں موجودگی پرآئی جی کا ایسا حکم کہ معاونت کرنیوالے افسران و اہلکاروں کے اوسان خطا ہو گئے

20  ستمبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی) میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کے مجرم میاں نوازشریف ، کیپٹن(ر) محمد صفدر اور مریم نواز کی 19 ستمبر 2018کی رہائی کے وقت انٹی نارکوٹکس فورس کے مجرم حنیف عباسی کی میاں نوازشریف اور دوسروں کے ساتھ تصاویر کو بہت سے الیکٹرانک میڈیا پر براہ راست دکھانے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی جاری کیاگیا ۔انٹی نارکوٹکس کے مجرم حنیف عباسی کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی کے آفس میں بھی دیکھا گیا۔اس خبر کی نشرواشاعت نے پنجاب حکومت اور

محکمہ جیل خانہ جات کے نام اور امیج کو بری طرح متاثر کیاہے ۔لہذا اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات ریجن ملتان ملک شوکت فیروز اور اے آئی جی (جوڈیشل)جیل خانہ جات لاہور ملک صفدر نواز پر مشتمل دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ اس معاملے کی حقائق پر مبنی انکوائری کرکے تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی تاکہ اس معاملے میں ملوث افسران/ اہلکارو ں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جاسکے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…