”قبول ہے ، قبول ہے ، قبول ہے“ سعودی فرمانروا نے وزیراعظم عمران خان کی پیشکش قبول کر تے ہوئے کون سا بڑا اعلان کر دیا ؟

20  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی فرمانرواشاہ سلمان اور سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی جانیوالی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور یو اے ای کا دورہ کر کے وطن واپس پہنچ چکے ہیں ۔ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نے وزیراعظم عمران خان کے

اعزاز میں سعودی محل میں عشائیہ دیا جبکہ عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کی جس دوران علاقائی و خطے کی امن و سلامتی اور مسلم امہ کو درپیش مسائل کے امور بھی زیر غور آئے اور دونوں ملکوں کی قیادت نے ہر موقع پر ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہونے اور سٹریٹجک امور مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی حمایت، حق خودارادیت کیلئے کردار ادا کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم دنیا میں تنازعات ہمیں کمزور کر رہے ہیں اس لئے مسلم دنیا میں کوئی تنازع نہیں ہونا چاہئے، افغانستان اور دیگر ملکوں کے تنازعات سے پاکستان پہلے ہی بہت متاثر ہوا ہے اور اب پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اور مفاہمت میں کردار ادا کرنا چاہے گا۔ وزیراعظم نے سعودی قیادت سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا معاملہ بھی اٹھایا۔دورہ سعودی عرب مکمل کر کے عمران خان گزشتہ روز یو اے ای کے دورے پر ابو ظہبی پہنچے جہاں ابوظہبی کے حکمران نے عمران خان کا استقبال کیا ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…