550 پاکستانیوں کی متعدد ممالک میں2700جائیدادیں ،چیف جسٹس کو رپورٹ پیش کردی گئی،سنسنی خیز انکشافات

19  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کی بیرون ممالک میں اثاثوں کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق 550مختلف پاکستانیوں کی متعدد ممالک میں2700جائیدادیں ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق دبئی اور برطانیہ میں پاکستانیوں کی ایک ہزار بلین کی جائیدادیں ہیں۔عوام کا پیسہ ہنڈی کے ذریعے باہر نہیں جانا چاہیے۔

پانچ سو پچاس پاکستانیوں کو بلا لیں اتنی جگہ تو سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں ہے۔ہمیں لوٹی گئی پاکستانی دولت کی واپسی کیلئے دلیرانہ حل نکالنا چاہیے۔زبردستی کسی کے ساتھ نہیں کریں گے، تمام لوگوں کے ساتھ ملکی قوانین کے تحت سلوک کیا جائیگا، ہمارے حکم سے کوئی خوف پھیلنے کا خدشہ ہے تو حکومت خود کارروائی کرے،ہم تورضاکارانہ یہ کام کررہے ہیں،بتایا جائے حکومت نے حوالہ، ہنڈی کے ذریعے پیسے کی منتقلی روکنے کیلئے کیا اقدامات کیے۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کی استدعا پر بیرونی ممالک میں چھپائی گئی پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تصدیق اور پوچھ گچھ کیلئے 15 دن کی مہلت دے دی۔آئندہ سماعت پر حوالہ، ہنڈی سے رقم کی منتقلی روکنے، بیرون ملک سے پیسہ واپس لانے کی پیشرفت باری بھی وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔گزشتہ روز بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے اثاثی جات بارے ازخود نوٹس کیس کی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نیاٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آنکھوں کے سامنے سمگلنگ کا سامان فروخت ہورہا ہے۔اسمگلنگ کیوں نہیں روکی جارہی،باڑہ مارکیٹ میں سمگلنگ کا مال فروخت ہورہا ہے،لاہور نیلا گنبد میں پاکستانی سائیکل نہیں ملتی،ہمیں عملی اقدامات چاہیں۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں سب ٹھیک ہوجائے گا،سب ٹھیک کہہ دینے سے کیا ہم مقدمہ ختم کردیں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔پاکستان میں لایا گیا سامان پر پوچھ گچھ نہیں ہوسکتی،سمگلنگ کی تعریف میں تبدیلی کیلئے قانون سازی زیر غور ہے،پاکستانی رقوم کی واپسی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کیلئے مشترکہ آپریشن پر کام ہورہا ہے۔لوٹی گئی پاکستانی دولت واپسی کیلئے برطانیہ کیساتھ معاہدہ ہوچکا ہے،ایک شخص پاکستان سے بھاگ کر برطانیہ گیا،

برطانیہ کے وزیر نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، برطانیہ میں گرفتار شخص نے 250 ملین ڈالر براستہ دوبئی برطانیہ منتقل کیے،برطانیہ سے ہوا معاہدے آگے بڑھنے میں مدد دے گا،ہم برطانیہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ کی کاپی پیش کردیں گے، پولیس نے راولپنڈی اور پشاور میں ہنڈی والوں کے خلاف کارروائی کی جس میں44 افراد کو گرفتار، 119 ملین روپے کی رقم برامد ہوئی،ہنڈی حوالہ کی روک تھام کیلئے مزید ترمیم کررہے ہیں، تمام شہروں میں ہنڈی والوں کے خلاف کارروائی چل رہی ہے، گورنر سٹیٹ بنک نے عدالت کو بتایا کہ بیرونی ممالک میں جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف پہلی مرتبہ قانون سازی ہورہی ہے،

ایف آئی اے کو ایم ایل اے کا اختیار دیا گیا،ایف آئی اے کے پاس 550 لوگوں کے نام ہیں،عدالت تھوڑا تحمل کرے تو انشا اللہ کاکردگی دکھائیں گے،ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانیوں کی بیرون ملک 2700 جائیدادیں ہیں، کچھ پاکستانیوں کی تو پانچ پانچ چھ چھ جائیدادیں ہیں، بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والوں سے پہلے بیان حلفی لیں گے،بیان حلفی کے بعد اگے کارروائی کریں گے، عدالت پیشرفت کیلئے ایک ماہ کا وقت دے،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کی استدعا پر بیرونی ممالک میں چھپائی گئی پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تصدیق اور پوچھ گچھ کیلئے 15 دن کی مہلت دے دی۔آئندہ سماعت پر حوالہ، ہنڈی سے رقم کی منتقلی روکنے، بیرون ملک سے پیسہ واپس لانے کی پیشرفت باری بھی وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…