نواز شریف خوش قسمت ، مبارکباد بھی دی جاسکتی ہے، رہائی کی وجہ دراصل کیا بنی؟ اعتزاز احسن کے انکشافات

19  ستمبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف خوش قسمت ہیں اس لیے مبارکباد بھی دی جاسکتی ہے، ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد صورتحال واضع ہوگی ، یہ تاثر نہیں دیا جاسکتا کہ ہائیکورٹ کے ججزنے کسی دباؤ میں آکر فیصلہ دیا۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی پر ردعمل ظاہرکررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی طرف سے صرف ابھی ایک مختصر

فیصلہ آیا ہے ۔ ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد صورتحال واضع ہوگی۔ ہائی کورٹ کے ججزایمانداری سے قانون پر مکمل عملدرآمد کرتے ہیں۔ یہ تاثر نہیں دیا جاسکتا کہ ہائی کورٹ کے ججز نے کسی دباؤ میں فیصلہ دیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قانون کے تحت اگر اولاد کی جائیداد کی ٹریل نہ دیں تو وہ والد کی ہوگی۔ ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ آنے تک اس پر بحث کرنا ممکن نہیں ہے۔ نواز شریف خوش قسمت ہیں اس لیے مبارکباد بھی دی جاسکتی ہے۔ نیب نے ہائیکورٹ میں درخواست پر نااہلی کا ثبوت دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…