کمزور انویسٹی گیشن کیوجہ سے ہمیشہ طاقتور بچ جاتا ہے،نواز شریف کو تو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ،آج بھی مل گیا،پیپلزپارٹی کا شدید ردعمل

19  ستمبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو تو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے،آج بھی مل گیا،عدالت کا فیصلہ سب کو تسلیم کرنا ہوگا،کمزور انویسٹی گیشن کی وجہ سے ہمیشہ طاقتور بچ جاتا ہے،تفصیلی فیصلہ آئے گا تو پتہ چلے گا کہ کن نکات پر ریلیف دیا گیا ہے ۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے (ن) لیگ کے قائد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا معطلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو تو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے،آج بھی مل گیا،نیب عدالت نے جب سزا دی تھی تب ہی اندازہ تھا کہ ہائیکورٹ ضمانت دے دی گی اب عدالت کا فیصلہ ہے سب کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمزور انویسٹی گیشن کی وجہ سے ہمیشہ طاقتور بچ جاتا ہے،تفصیلی فیصلہ آنے گا تو پتہ چلے گا کن نکات پر ریلیف دیا گیا،ابھی سزا معطل ہوئی ہے نوازشریف کو مقدمے کا تو سامنا کرنا پڑے گا۔نواز شریف نے جو جائیدادیں تسلیم کیں تھیں انکی منی ٹریل تو دینی پڑے گی۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شریف خاندان تکلیف میں تھا نواز شریف کو رلیف ملنا اچھی بات ہے، سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد شریف خاندان ایک تکلیف سے گزر رہا ہے، تکلیف کی اس گھڑی میں نواز شریف اور مریم نواز کو رلیف کی ضرورت بھی تھی۔انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ہے جس کا سب کو احترام کرنا چاہئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو تو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے،آج بھی مل گیا،عدالت کا فیصلہ سب کو تسلیم کرنا ہوگا،کمزور انویسٹی گیشن کی وجہ سے ہمیشہ طاقتور بچ جاتا ہے،تفصیلی فیصلہ آئے گا تو پتہ چلے گا کہ کن نکات پر ریلیف دیا گیا ہے ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے (ن) لیگ کے قائد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا معطلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو تو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے،آج بھی مل گیا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…