وزیراعظم عمران خان کوچند ہی گھنٹوں میں روضہ رسول ؐاور خانہ کعبہ کے اندر کی زیارت نصیب، اس سے قبل وہ کونسے پاکستانی سربراہ مملکت تھے جن کیلئے روضہ رسول ﷺ کے دروازے ایک ہی دن میں متعدد بار کھولے گئے

18  ستمبر‬‮  2018

جدہ، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل ضیا الحق کے بعد وزیراعظم عمران خان دنیا کے خوش قسمت ترین انسانوں میں شامل، چند ہی گھنٹوں میں روضہ رسول اور خانہ کعبہ کے دروازے زیارت مقدسہ کیلئے کھول دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر گزشتہ روز مدینہ منورہ پہنچے۔ عمران خان نے جہاز سے اترتے وقت شہر

مقدس کے تقدس اور اس کی عظمت میں جوتے نہیں پہنے اور بغیر جوتوں کے جہاز سے باہر آئے ۔ اس موقع پر ان کے استقبال کیلئے گورنر مدینہ اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد میں کابینہ اراکین مدینہ منورہ میں روضہ رسول کی زیارت کیلئے مسجد نبوی پہنچے جہاں روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے اراکین کیلئے کھولے گئے، اس موقع پر وزیراعظم اور ان کے وفد نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان اور وفد ریاض الجنۃ میں نماز مغرب اور نوافل کی ادائیگی کے بعد عمرے کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہو گیا۔ مکہ مکرمہ پہنچنے پر کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر مکہ کے امیر شہزادہ عبداللہ بن بندر ، وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر اواد الاواد ، جدہ کے میئر صالح الترک اور سعودی سفیر نواف بن سعید المکی نے شاندار استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ملٹری اور سول قیادت موجود تھی ۔عمران خان اور ان کے وفد نے عمرے کی سعادت حاصل کی ۔ اس موقع پر ان کےلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاگیا جہاں عمران خان نے امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی ۔واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان دوسرے سربراہ مملکت ہیں جن کو روضہ رسول اور خانہ کعبہ کے اندر کی زیارت نصیب ہوئی ہے۔ اس سے قبل جنرل ضیا الحق وہ واحد پاکستانی سربراہ تھے جن کیلئے ایک ہی دن میں متعدد مرتبہ روضہ رسول کے دروازے کھل چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…