پنجاب حکومت کے اشتہار میں منظور پشتین کی تصویر دکھانے کے معاملے پر بات بڑھ گئی،تصویر کا استعمال کیوں کیاگیا؟ حیرت انگیز انکشاف

18  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین سینیٹ نے پنجاب حکومت کے اشتہار میں منظور پشتین کی تصویر دکھانے کا معاملہ تحقیقات کے لئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا ۔منگل کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ ملک میں مسلسل پشتون قوم اور کلچر کی میڈیا میں تضحیک کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری اشتہارات میں کہا کہ یہ لوگ تعصب پھیلا رہے ہیں۔ عثمان کاکڑ نے کہا کہ 25لاکھ سوات سے جبکہ 15لاکھ لوگ وزیرستان سے آئی ڈی پیز بنے،ہر کلچر کی عزت ہونی چاہیے، اس معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی ہے لیکن اس کی ذمہ دار عوام نہیں، ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے 71سال ملک کو چلایا،اس کی سزا ہمیں نہیں دینی چاہیے، بلوچستان میں پانی 1500فٹ نیچے چلا گیا ہے، پہاڑی چشمے سوکھ گئے ہیں،بلوچستان میں پانی جمع کرنے کیلئے 500ارب روپے چاہئیں، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ بلوچستان بھی پاکستان کا حصہ ہے اور وہ ہمارے صوبے کے بھی چیف جسٹس ہیں انہیں ہمارے صوبے کیلئے بھی مہم چلانی چاہیے،کالا باغ ڈیم کو تین صوبوں نے مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا غدار مشرف ہے جس نے آئین کو پامال کیا تھا، ا س پر کوئی بات نہیں کر رہا، ایوب خان نے بھی ہمیں غدار کہا، ضیاء الحق اور مشرف نے بھی غدار کہا،کوئی بھی ادارہ اس پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا جو آئین ،جمہوریت اور اکیس کروڑ عوام کا غدار ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…