چوہدری نثار اور بیگم کلثوم نواز کے درمیان کیا رشتہ تھا؟ کلثوم نواز ان کے بارے میں کیا رائے رکھتی تھیں؟ عارف نظامی کے حیرت انگیز انکشافات

14  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ گزشتہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں چوہدری نثار نے بھی شرکت کی، ان کی اس بات پر پروگرام کے میزبان نے کہا کہ چوہدری نثار اور بیگم کلثوم نواز کے تعلقات کے بارے میں اکثر سننے میں آیا کہ وہ خراب ہی رہے۔ اس کے جواب میں معروف صحافی نے کہا کہ میاں نواز شریف کی سیاست میں بیگم کلثوم نواز کا بہت کلیدی کردار تھا۔ بیگم کلثوم نواز کی بندہ شناسی میاں نواز شریف

سے بہتر تھی، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف تو بھولے ہیں، ان کو جو کوئی جس طرح کہتا ہے وہ ویسے ہی کر لیتے ہیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے بارے میں بھی بیگم کلثوم نواز نے بالکل ٹھیک اندازہ لگایا تھا اور اسی طرح بیگم کلثوم نواز کی چوہدری نثار کے بارے میں بھی رائے بالکل ٹھیک تھی، اس موقع پر معروف صحافی نے کہا کہ ان کا آپس میں جو کچھ بھی ہوا، جو تعلق بھی رہا مگر یہ اچھی بات ہے کہ چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…