’’کچی آبادیوں اور غریب بستیوں کو نہیں چھیڑیں گے‘‘ریلوے کا قرضہ کیسے اتاراجائے گا؟ وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

14  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ’میانوالی ریل کار‘ کا افتتاح کردیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ’میانوالی ریل کار‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کا سفر عام آدمی کا سفر ہے اور جو حکومتیں عوام کا سوچتی ہیں وہ ہمیشہ اپنا ٹرین نیٹ ورک ٹھیک کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگریز ہمارے ملک میں 11 ہزار کلومیٹر ٹریک چھوڑ کرگئے ہیں

اور ہم نے 70 سالوں میں صرف 600 کلومیٹر ٹریک بنایا ہے جس سے حکومتوں کی ترجیحات کا تعین ہوتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ قومیں ترقی نہیں کرتیں جہاں چھوٹا طبقہ امیر ہو اور باقی لوگ غربت میں رہیں، مدینہ کی ریاست میں سرکار مدینہ نے عام آدمی کو اٹھایا تو دنیا کی امامت کرنے کیلئے قوم بن گئی۔ عمران خان نے کہا کہ چین 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال کر سپر پاور بن رہا ہے اور چین میں اسپیڈ سے ریل کا کام جاری ہے، سی پیک کے تحت ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک بن رہا ہے جس سے ٹرین کا ٹائم بہت کم ہوجائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود دیتے ہیں ٗاس ملک میں اربوں روپے کی زمین خالی پڑی ہے جس پر قبضے کیے ہوئے ہیں ٗ اسلام آباد میں قبضہ مافیا سے 100 ارب روپے کی زمین سے واگزار کرائی ہے۔عمران خان نے کہا کہ کراچی میں ریلوے کے پاس اتنی مہنگی زمین ہے جس سے ریلوے کا قرضہ اتارا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں اور غریب بستیوں کو نہیں چھیڑیں گے کیوں کہ حکومتوں نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا ہے بلکہ ہم نے بڑے بڑے قبضہ مافیا پر ہاتھ ڈالنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ٹاپ کلاس یونیورسٹی بنارہے ہیں اور اس طرح کی شاہانہ عمارتوں پر 1100 کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں، اگر ان عمارتوں پر 4 سالوں پیسہ نہ خرچ کریں تو شوکت خانم جیسا ماڈرن ہسپتال بنا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ راولپنڈی اسٹیشن سے ’میانوالی ریل کار‘ صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور 5 گھنٹوں میں منزل پر پہنچائے گی جب کہ میانوالی ریل کار راولپنڈی کے لیے دن 2 بجے روانہ ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…