بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان میں کس جگہ رکھا گیا ہے؟ نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ خبر آگئی

14  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں کینسر سے لڑتے ہوئے وفات پا جانیوالی سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچا دی گئی، جسد خاکی شریف میڈیکل کمپلیکس کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا، آج بعد از نماز جنازہ جاتی امرا میں اپنے سسر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں کینسر کے موذی مرض سے لڑتے ہوئے وفات پا

جانیوالی سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔ ان کی میت صبح 6بجے کے قریب لندن سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ لائی گئی۔ میت کے ہمراہ ان کے دیوار اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد بھی تھے۔ میت کو ایمبولینس کے ذریعے ائیرپورٹ سے شریف میڈیکل کمپلیکس کے سرد خانے میں منتقل کیا گیا ہے ۔ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج شام 5بجے شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں جاتی امرا میں اپنے سسر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل لند ن میں گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی جس میں لندن میں مقیم پاکستانیوں سمیت خاندان کے افراد اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔ لندن میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد کے امام خلیفہ عزت نے پڑھائی جبکہ آج پاکستان میں ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے۔ نماز جنازہ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ جناز گاہ میں صفوں کی نشاندہی کے لیے لائنیں بھی لگادی گئی ہیں۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد ان کے شوہر اور سابق وزیراعطم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر اتوار تک رہا کیا گیا ہے ۔ بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر آتے ہی شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی اور بھتیجی سے ملاقات کی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…