گرمیاں ختم،سردیاں شروع!محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی،سلسلہ کب شروع کب ختم ہوگا؟الرٹ جاری

9  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 12 سے 16 ستمبر تک بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے، موسمیاتی ایڈوائزری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں مغربی ہواؤں کا ایک فعال سلسلہ ملک میں داخل ہوجائے گا اور 12 سے 16 ستمبر تک

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔موسمیاتی ایڈوائزی کے مطابق ملک کے شمالی، مغربی اور کچھ وسطی علاقوں میں بارش اور گلگت بلتستان کے بلند پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے، بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بدھ سے اتوار کے دوران کچھ مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے جب کہ سندھ میں جمعرات اور جمعہ کو شکار پور اور سکھر ڈویژن میں کچھ مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔موسمیاتی ایڈوائزری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، فاٹا میں بدھ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر تیز ہواں کے ساتھ بارش، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں وقفے وقفے سے شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری اور وادی کاغان اور ناران کے بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بابو سر ٹاپ پر درمیانے درجے کی برفباری سے عارضی طور پر آمدورفت بند ہو سکتی ہے اور شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث درجہ حرارت معمول سے 5 سینٹی گریڈ کم ہو سکتا ہے۔موسمیاتی ایڈوائزری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان،آزاد کشمیر میں جمعرات سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر بارش اور وادی نیلم کے بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے اور بارش کے باعث مری، گلیات، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں بشمول قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے جب کہ موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔موسمیاتی ایڈوائزی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام سڑکوں کی صورتِ حال کے بارے میں این ڈی ایم اے اور این ایچ اے کی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تمام متعلقہ اداروں کو جمعرات سے اتوار کے دوران الرٹ رہنے کا کہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…