قابلیت چانچنے کیلئے منعقد امتحان میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے ایسے نتائج دئیے جس نے طالبعلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،شرمناک انکشافات

9  ستمبر‬‮  2018

کوئٹہ(اے این این) بلوچستان میں قابلیت چانچنے کے لیے منعقد امتحان میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ریاضی کے مضمون میں 100 میں سے مجموعی طورپرصرف 23 فیصد نمبر حاصل کرسکے۔اقوام متحدہ انٹرنیشنل چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف)کے تحت صوبے کے 12 اضلاع میں امتحان منعقد کیا گیا۔یونیسف کے نمائندوں نے گریڈ 1 سے گریڈ 8 تک کے استاتذہ کا انٹرویو بھی کیا۔

تحقیق کے مطابق سائنس کے مضمون میں اساتذہ صرف 25 فیصد ہی مارکس حاصل کرسکے۔عالمی ادارے نے مجموعی طور پر 1 ایک ہزار 152 اساتذہ نے اردو، انگلش، ریاضی اور سائنس کے مضامین میں ٹیسٹ لیے جس میں سے 500 اساتذہ گریڈ 5 اور 652 اساتذہ گریڈ 8 میں پڑھاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی قابلیت کا گراف مجموعی طور پر چاروں مضامین میں انتہائی کم رہا۔بلوچستان کے سیکریٹری ایجوکیشن نور الحق بلوچ نے بتایا کہ میں اعتراف کرتاہوں کہ اساتذہ کی قابلیت بہت کم ہے۔اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ اساتذہ کی کمزورتعلیمی اور صلاحیت کے پیش نظر حکومت بلوچستان کے شعبہ تعلیم نے 3 سالہ منصوبہ شروع کیا ہے جس میں اساتذہ کو سیکھنے کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔نورالحق بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے 60 کروڑ روپے مختص کیے ہیں جو صوبے بھر کے 35 ہزار اساتذہ کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اساتذہ نے اردو میں 60 فیصد اور انگریزی میں 50 فیصد نمبر حاصل کیے۔اس بارے میں بھی انکشاف کیا گیا کہ پیشہ وارانہ تعلیم کے معاملے میں بھی متعدد اساتذہ تعلیم تربیت سے ناواقف ہیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اساتذہ کی تعداد 60 ہزار سے زیادہ ہے۔دوسری جانب ایجوکیشن سیکریٹری نورالحق بلوچ کے مطابق صوبائی ادارہ برائے اساتذہ تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…