خطرے کی گھنٹی بج گئی،محکمہ موسمیات نے انتہائی خطرناک الرٹ جاری کردیا

7  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کیلئے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے معتدل سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں،سندھ کے انتہائی متاثرہ علاقوں میں تھرپارکر، مٹیاری، جیکب آباد، حید آباد، دادو، قمبر شہداد کوٹ اور عمر کوٹ شامل ہیں۔محکمہ موسمیات نے بارش نہ ہونے سے آئندہ دنوں میں کراچی کا بھی خشک سالی کی لپیٹ میں آنے

کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خشک سال سے ملتان، میانوالی، گلگت اور ارگرد کے علاقے بھی متاثر ہیں۔محکمہ موسمیات کے خشک سالی الرٹ میں بلوچستان کے 9 شہروں کوئٹہ، دالبندین، نوکنڈی، گوادر، پنجگور، پسنی، اوماڑہ، تربت اور جیونی کو شدید متاثر قرار دیا گیا ہے۔ خشک سالی کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے یہ دوسرا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس سے قبل جون میں خشک سالی سے متعلق پہلا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…