امن تباہ کرنے اور حساس اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ،منظور پشتین کے علاوہ 2 سیاسی جماعتوں کے ملوث ہونے کا انکشاف، مقامی اخبار کے تہلکہ انکشافات

7  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں افراتفری اور پاک فوج اور حساس اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ، منظور پشتین کے علاوہ دو سیاسی جماعتوں اور مذہبی افراد کو استعمال کئے جانے کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مؤقر قومی اخبار روزنامہ 92نیوز نے اپنی رپورٹ میں تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں افراتفری

اور پاک فوج اور حساس اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی سازش پکڑی گئی ہے اور اس میں منظور پشتین سمیت دو دیگر سیاسی جماعتوں کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے جبکہ مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے مذہبی افراد کا بھی اس سازش میں استعمال کئے جانا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حساس ترین اداروں کے خلاف غیر ملکی خفیہ ایجنسی را، موساد ،این ڈی ایس کی ملی بھگت سے خوفناک سازش تیار کی جا رہی ہے جس میں پاکستان کے حساس ادارے کی وردی پہن کر وزیرستان، بلوچستان اور فاٹا کے علاقوں میں فائرنگ کر کے مختلف لوگوں کو ہلاک کیا جائے گا اور اس سارے واقعے کی باقاعدہ ویڈیوز بنیں گی اور پھر سوشل میڈیا پر اس کو اس طرح سے پیش کیا جائے گا کہ پاکستان کے حساس ترین اداروں نے پختونوں اور بلوچوں پر ظلم کیا ہے اور اس سے ایک نفرت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی جائے گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان مخالف قوتوں نے پاکستان کے اندر بھاری فنڈنگ کی ہے اور منظور پشتین سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور علاقائی جماعتوں کو اس میں استعمال کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس خوفناک سازش کے حوالے سے کئی مذہبی افراد کو بھی استعمال کیا جائے گا، وزیرستان کے بعد سندھ کے اندر بھی یہ گھناؤنا کھیل پلاننگ کا حصہ ہے اور یہاں ایم کیو ایم لندن اور سندھ میں بسنے والے منظور پشتین کے ساتھیوں کو استعمال کیا جائے گا ،مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پاکستان کے اہم ترین اداروں نے کئی شواہد اکٹھے کر لئے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…