مشرف کے خلاف بڑا اقدام، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نےدھماکہ خیز اعلان کر دیا

4  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کا سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں غداری کیس کی پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں غداری کیس کی پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

نے پیر کے روزپاکستان کے ایک انگریزی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے ہر حکم کی تعمیل کرے گی، فواد چوہدری،نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اور ہم عدالت کی ہر ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر عدالت نے ہدایت دی تو وفاقی حکومت سابق صدر کو ملک واپس لا کر عدالتوں کا سامنے کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ دوسری جانب وفاق وزیر قانون اور پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کے بعد اپنے موکل کی پیروی کرنے سے انکار کردیا ہے۔اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے فوری بعد وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا سابق صدر سے متعلق حکومت کو مشورہ دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق 26اگست کو گذشتہ سماعت کے موقع پر سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹی کی سربراہی میں قائم بینچ کو بتایا تھا کہ مشرف کی واپسی سے متعلق انٹرپول کو خط لکھا گیا ہے تاہم انٹرپول نے یہ کہہ کر ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا کہ وہ سیاسی معاملات نہیں دیکھتے۔ سماعت کے دوران وکیل استغاثہ اکرم شیخ جو گذشتہ پانچ سالوں سے کیس کی پیروی کررہے ہیں، نے بھی ایک درخواست دائر کی کہ وہ کیس سے

علیحدہ ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا موقف تھا کہ یہ فیصلہ نئی حکومت کو کرنا ہے کہ اسے کیس کی پیروی جاری رکھنی ہے یا نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف کے وکیل حکومت کا حصہ بن چکے ہیں اور کیس سے متعلق اب وزارت داخلہ کو فیصلہ کرنا ہے۔ اکرم شیخ نے ماضی میں متعدد بار خصوصی عدالت سے درخواست کی کہ کیس کا ٹرائل مکمل کر کے جنرل مشرف کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا جائے۔ سینئر وکیل نے پہلے ہی 25جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعدیہ کہہ کر اپنا استعفی جمع کرادیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی حکومت کیس کی پیروی جاری رکھنا چاہتی ہے تو معاملات آگے بڑھانے کے لئے وکیل کی خدمات حاصل کرے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…