وزیراعظم عمران اورامریکی وزیر خارجہ پومپیو گفتگو تنازع پاکستان نے گھٹنے ٹیک دئیے، ایسااعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی

30  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور پومپیو گفتگو تنازع پر اب کوئی بات نہیں ہوگی،پاکستان سیاسی طور پر آگے بڑھنا چاہتا ہے، وزیر خارجہ اس معاملے پر بات کرچکے ہیں، او آئی سی اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ اجلاس میں توہین آمیز خاکوں کا معاملہ اٹھائیں گے،چاہ بہار اور گوادر اعزازی بندرگاہیں ہیں،

ہمیں چاہ بہار میں بھارت کی موجودگی سے فرق نہیں پڑتا،غزنی حملے سے متعلق افغانستان کے بیانات کو محض الزامات قرار دیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے میں بھارتی افواج نے 10 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا، ، حریت رہنما ئو ں کی غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کرتے ہیں ، حریت رہنما ئو ں کی بگڑتی صحت کی صورتحال پر بھی تشویش ہے، عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، ایل او سی اشتعال انگیزی پر شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا، ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستان آنا بہت مثبت ہے، عافیہ صدیقی کے معاملے پر کوئی نئی معلومات نہیں ہیں۔ جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے آگاہ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے میں بھارتی افواج نے 10 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا، بھارتی افواج کی جانب سے پیلٹ گنز کیاستعمال کی مذمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے حریت رہنما ئو ں کی غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما ئو ں کی بگڑتی صحت کی صورتحال پر بھی تشویش ہے، عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی اشتعال انگیزی پر شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا۔ڈاکٹر فیصل نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں سے متعلق بتایا کہ پاکستان نے توہین آمیز خاکوں کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے، توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر او آئی سی کوخط لکھا ہے اور پاکستان میں ہالینڈ کے ناظم الامور

کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے جب کہ ڈچ سفیر کو ملک بدر کرنے یا کوئی اور ایکشن لینے پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزیدبتایا کہ او آئی سی اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ اجلاس میں توہین آمیز خاکوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی گفتگو کے تنازع پر بات کرتے ہوئے

ترجمان نے کہا کہ ہم اس تنازع کا خاتمہ چاہتے ہیں، پاکستان سیاسی طور پر آگے بڑھنا چاہتا ہے، وزیر خارجہ اس معاملے پر بات کرچکے ہیں لہذا وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ میں گفتگو کے معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ سے جب سوال کیا گیا کہ امریکا نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیرخارجہ کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ پاکستان کو دیاہے؟اس پر ڈاکٹر فیصل

نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار کہہ دیا ہے کہ معاملہ ختم، آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ چاہ بہار اور گوادر اعزازی بندرگاہیں ہیں، ہمیں چاہ بہار میں بھارت کی موجودگی سے فرق نہیں پڑتا، ہمیں اکٹھے آگے بڑھنا ہے، وہاں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی ہے،

سی پیک چین کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جب کہ پاک بھارت تجارت بڑا مسئلہ ہے، تجارتی راہداری یا پوائنٹ اس معاملے کا چھوٹا حصہ ہیں، پاک بھارت تعلقات میں وسیع خلیج پاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے، کرتار پورہ اسی سلسلے کی کڑی ثابت ہو سکتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستان آنا بہت مثبت ہے، وہ وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے پر کوئی نئی معلومات نہیں ہیں۔ترجمان نے غزنی حملے سے متعلق افغانستان کے بیانات کو محض الزامات قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…