’’عامر لیاقت کی بغاوت‘‘ تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آگیا

29  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے تحریک انصاف کے منتخب رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے گزشتہ روز پارٹی قیادت کے خلاف بیان دیکر سب کو حیران کر دیا ہے ۔ عامر لیاقت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان خان نے مجھ سے کہا تھا کراچی ہمارے لئے اہم نہیں ہے۔ عمران خان آج کل کسی کی بھی نہیں سن رہے، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے مجھےمسلسل نظر انداز کئے جانے پر

سخت مایوسی ہوئی ہے۔ کراچی میں تحریک انصاف کو پڑنے والا ووٹ عمران خان کے نام پر نہیں پڑا ، کراچی میں تحریک انصاف کی کامیابی کا سب سے زیادہ کریڈٹ مجھے جاتا ہے۔ عامر لیاقت کے اس بیان کے بعد جہاں تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے اور فیصل واوڈا کا عامر لیاقت کے بیان پر کہنا تھا وہ عامر لیاقت کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لیتےان کی نیند پوری نہ ہو یا کھانا نہ کھایا ہو تو ایسی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یا پی ٹی آئی کسی صورت کراچی کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ فیصل واڈا نے پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بننے کی بھی تردید کی اور کہا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،،عامر لیاقت نے فارورڈ بلاک کی بات مذاق میں کہی ہوگی۔ جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کے صدارتی اُمیدوار عارف علوی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے بیان کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر عامرلیاقت کو کوئی شکایت ہےتو وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بات کریں۔عامر لیاقت کے بیان پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور شہریوں کا کہنا تھا کہمر لیاقت حسین آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیتے تو کبھی نہ جیتتے، وہ آزاد حیثیت میں کھڑے ہوتے تو انہیں گھر سے بھی ووٹ نہیں ملتا، کراچی کے عوام نے تبدیلی کیلئے عمران خان کے نام پر عامر لیاقت کو ووٹ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…