حکومت کا فضلے سے بجلی بنانے کیلئے معاہدہ،منصوبے سے کتنے میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی؟حیران کن انکشاف

27  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے فضلے سے بجلی بنانے کیلئے معاہدہ کیا ہے،اس حوالے سے محکمہ توانائی پنجاب اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مابین سالڈ میونسپل ویسٹ کی بنیاد پر40 ایم ڈبلیو توانائی بنانے کیلئے لیٹر آف انسٹنٹ سائن ہوچکا ہے۔سینیٹر اعظم خان سواتی کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایوان بالا میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نجی شعبے کے ساتھ ملکر تمام ملکی متبادل اور دوبارہ قابل استعمال توانائی

کے وسائل بشمول زرعی فضلہ اور میونسپل سالڈ ویسٹ کو استعمال میں لاتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔گنے کے فضلے سے بجلی بنانے کے متعدد منصوبوں کی مجموعی پیداوار صلاحیت201.1ایم ڈبلیو ہے۔یہ تمام منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔سالڈ میونسپل ویسٹ کی بنیاد پر بجلی کے منصوبوں کی ترقی کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔فضلہ کو ٹھکانے لگانے کا کام فضلہ سے توانائی پیدا کرنے کی اولین شرط ہے جو کہ صوبائی حکومتوں کے فرائض میں شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…