خاور مانیکا کو روکنے کے واقعے پر ڈی پی او کیخلاف کارروائی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کیا کردار رہا؟ رؤف کلاسرا نے کھری کھری سنا دیں

27  اگست‬‮  2018

پاکپتن (مانیٹرنگ ڈیسک) خاور مانیکا کو پولیس نے روکا لیکن وہ نہ رکے جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کو زبردستی روکا گیا، اس پر ڈی پی او پاکپتن کو چارج چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کی خبر سنتے ہی معروف صحافی رؤف کلاسرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کھری کھری سناتے ہوئے لکھا کہ ایک شاہی خاندان سے 10 سال بعد جان چھوٹی تو مانیکا خاندان پیدا ہو گیا،

ڈی پی او پاکپتن خاور مانیکا کے جبر کا شکار، اس ملک پر لگتا ہے جنات کا سایہ ہے، کاش وزیراعلیٰ عثمان بزدار عزت کماتا اور ڈی پی او کو سزا کی بجائے خود گھر چلا جاتا، بزدار صاحب آپ نے مایوس کیا، پہلے امتحان میں صفر نمبر لیے۔ یاد رہے کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 اگست کو خاور مانیکا کی گاڑی کو روکا گیا لیکن وہ نہ رکے جس کی وجہ سے ان کی کار کو زبردستی روکا گیا اس موقع پر خاور مانیکا نے غلیظ زبان کا استعمال کیا، اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آر پی او اور ڈی پی او کو جمعہ کو طلب کر لیا اور معاملہ ختم کرنے کی ہدایات کیں مگر ڈی پی او نے ڈیرے پر جا کر معافی مانگنے سے انکار کر دیا اور اپنے موقف میں کہا کہ پولیس کا کوئی قصور نہیں، میں معافی نہیں مانگ سکتا، اپنے اس موقف سے انہوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بھی آگاہ کر دیا جس پر انہیں ڈی پی او کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کی خبر سنتے ہی معروف صحافی رؤف کلاسرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کھری کھری سناتے ہوئے لکھا کہ ایک شاہی خاندان سے 10 سال بعد جان چھوٹی تو مانیکا خاندان پیدا ہو گیا، ڈی پی او پاکپتن خاور مانیکا کے جبر کا شکار، اس ملک پر لگتا ہے جنات کا سایہ ہے، کاش وزیراعلیٰ عثمان بزدار عزت کماتا اور ڈی پی او کو سزا کی بجائے خود گھر چلا جاتا، بزدار صاحب آپ نے مایوس کیا، پہلے امتحان میں صفر نمبر لیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…