بابر اعوان بھی عمران خان کی کفایت شعاری مہم کا حصہ بن گئے، مشیر پارلیمانی امور نے منسٹر کالونی میں رہائش اختیار کرنے سے معذرت کر لی

27  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔جس کا آغاز سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے کیا۔۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ صرف دو ملازم اور دو گاڑیاں اپنے پاس رکھیں۔۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ میں وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا۔

ملٹری سیکرٹری کے تین بیڈروم کے گھر میں رہوں گا، دو گاڑیاں اوردوملازم رکھوں گا،بنی گالہ میں رہنا تھا سکیورٹی ایجنسیز نے کہا کہ جان کوخطرہ ہے،مہنگی گاڑیاں نیلام کرکے پیسا قومی خزانے میں جمع کراؤں گا، وزراء اعلیٰ، گورنرزہاؤسزکے خرچے کم، جبکہ وزیراعظم ہاؤس کویونیورسٹی بنائیں گے،خرچے کم کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کریں گے۔عمران خان نے اپنی کابینہ کو بھی سادگی اپنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ قوم کا پیسہ صرف قوم پر لگے گا۔اور اب کپتان کے کھلاڑیوں نے بھی ان کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا،۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے منسٹر کالونی میں رہائش اختیار کرنے سے معذرت کر لی۔۔بابر اعوان نے وزارت ہاؤسنگ کو منسٹر کالونی میں بنگلہ الاٹ کرنے سے روک دیا،بابر اعوان کا کہنا ہے کہ میں نے یہ فیصلہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں کیا۔یاد رہے نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنانے کا اعلان کر رکھا ہے وہ پہلے سے یہ بات واضح الفاظ میں بتا چکے ہیں کہ وہ گورنر ہاوس میں نہیں رہیں گے تاہم اب انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ بطور گورنر کسی بھی قسم کا پروٹوکول نہیں لیں گے اور جتنی دیر تک گورنر کے عہدے پر رہیں گے اپنے تمام نجی اخراجات اپنی جب سے ادا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…