حکومت نے عید کی چھٹیوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا، سرکاری ملازمین کی موجیں ہوگئیں،لگاتار کتنے دن چھٹیاں کریں گے؟ نوٹیفیکیشن جاری

21  اگست‬‮  2018

کوئٹہ (این این آئی)حکومت نے عید کی چھٹیوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا، سرکاری ملازمین کی موجیں ہوگئیں،لگاتار کتنے دن چھٹیاں کریں گے؟ نوٹیفیکیشن جاری،حکومت بلوچستان نے بروز جمہ 24اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیاہے۔ اس بارے میں سرکاری نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ سرکاری ملازمین کے مزے ہوگئے اب وہ 21سے لیکر 26اگست تک چٹھیاں منائیں گے۔ اور بروز پیر 27اگست سے دوبارہ ورکنگ ڈے شروع ہوجائیگا

سرکاری طور پر عیدا لاضحی کی دو چٹھیاں یعنی 22اور23کو چٹھیاں تھی 24کو سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر ہونا تھا اور 25اور 26ویسے ہی سرکاری چھٹی تھی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بروز جمعہ 24اگست کو سرکاری ملازمین آدھی چٹھی کرتے ہیں25اور26اگست کو سرکاری عام تعطیل ہوتی ہے۔ اب سرکاری ملازمین 27اگست بروز پیر کو اپنے ڈیوٹی پر حاضر ہونگے۔دریں اثناء کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے عیدالاضحی کی تعطیلات دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کئے ہیں اوراس سلسلے میں سنٹرل کمپلینٹ سیل کیسکوہیڈکوارٹر،زرغون روڈکوئٹہ (081-9201445_0812-829753) کو مرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاگیاہے ۔جس میں ایک ایس ڈی او اورلائن سٹاف پر مشتمل عملہ شہرمیں کسی بھی جگہ بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کی شکایت موصول ہونے پر کیسکومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سنٹر بجلی کی بحالی کیلئے فوری کارروائی کرے گا نیز تعطیلات کے دوران تمام ایس ڈی اوز اور لائن سپرنٹنڈنٹ اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے موجود رہیں گے۔ علاوہ ازیں سنٹرل کمپلینٹ سیل کوئٹہ شہرمیں تمام گرڈسٹیشنوں سے

بجلی کی صورتحال کے سلسلے میں مسلسل رابطے میں رہے گا اور تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش کی مانیٹرنگ اورشکایات کی معلومات سے کیسکوکے اعلیٰ حکام کوآگاہ کرتارہے گا۔ اسی طرح کوئٹہ شہرسے باہربھی کیسکوکے تمام سب ڈویژنل افسران صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لئے اپنے دفاترمیں موجودرہیں گے ۔ کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کر تی ہے کہ وہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بجلی کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کریں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی کااستعمال کریں تاکہ تمام علاقوں میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…