نعیم الحق کو بڑی خوشخبری مل گئی، عمران خان نے کس اہم ترین عہدے پر فائض کر دیا؟بڑی خبر آگئی

  منگل‬‮ 21 اگست‬‮ 2018  |  12:21

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کےچیف آف سٹاف نعیم الحق کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف نعیم الحق کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کر دیا ہے جبکہ عمران خان نے ایک اور اہم تقرری کرتےہوئے افتخار درانی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر کیا ہے۔ عمران خان نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پہلے ہی اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)اکرام الحق کو سیکرٹری دفاع کے عہدے


پر تعیناتی کی سمری منظور کر لی گئی ہے اور اکرام الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

loading...