وزیراعظم عمران خان نے جو کہا کر دکھایا، وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی ایسا فیصلہ کہ جان کر نواز شریف اور زرداری کی راتوں کی نیند اڑ جائیگی

20  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ کے حلف اٹھاتے ہی اجلاس طلب، وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد آغاز کے فریم ورک موضوع ہو گا، منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی پاکستان کی دولت واپس لانے کے عمل کے آغاز کی منظوری دی جائیگی، حکومت کے 100دن کے پلان پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا،

فواد چوہدری کی میڈیا کو بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے حلف اٹھاتے ہی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی دولت بھیجی گئی دولت واپس لانے کے عمل کی منظوری دی جائیگیجبکہ حکومت کے 100روزہ پلان پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل بھی تیار کیا جائیگا اس کے علاوہ عمران خان کے قوم سے پہلے خطابات میں کئے گئے اعلان پر عملدرآمد آغاز کا فریم ورک بھی کابینہ اجلاس کا موضوع ہو گا۔واضح رہے کہ 16 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے جبکہ 5مشیروں کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے وزرا سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں سادگی اپنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے بیرون ملک موجود ملکی دولت واپس لانے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسی لئے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھی تاکہ وہ ایف آئی اے کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والے کے خلاف اپنی نگرانی میں کارروائی کروا سکیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…