آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ نہ دینے کے بعد بالاخر شہبازشریف کا اہم کردار تسلیم کرلیا، تمام اپوزیشن کا متفقہ صدارتی امیدوار سامنے لے آئے

  اتوار‬‮ 19 اگست‬‮ 2018  |  18:35

کراچی(این این آئی) آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ نہ دینے کے بعد بالاخر شہبازشریف کا اہم کردار تسلیم کرلیا، تمام اپوزیشن کا متفقہ صدارتی امیدوار سامنے لے آئے،سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں ٗ صدارتی امیدوار اعتزاز احسن تمام اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمینآصف علی زرداری نے کہا کہ اعتزاز احسن صدر پاکستان کیلئے تما م اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے اور میرے نزدیک

اعتزاز احسن جیسا قابل شخص ہی ملک کا صدر ہونا چاہئے ٗان سے بہتر امیدوار کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے ہم اعتزاز احسن کے ووٹ کے لئے دوسری جماعتوں سے بھی بات کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی،پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر تی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں