نو منتخب وزیر اعظم کھانا بنی گالہ میں کھائیں گے خاتون اول بشریٰ بی بی نے خود عمران خان کیلئے کھانا تیار کیا کھانے میں کیا کچھ بنایاگیا ہے؟جان کر آپ کو یقین ہی نہیں آئیگا

19  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (سی پی پی ) نو منتخب وزیراعظم عمران خان آج اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں کھانا کھائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے لیے خاتون اول بشریٰ بی بی نے کھانا خود تیار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کھانے میں دیسی مْرغی اور ماش کی دال پکائی گئی ہے۔دریں اثناء اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں منتخب وزیراعظم

عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصویر منظر عام پر آئی جس نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔منظر عام پر آنے والی نئی تصویر حلف برداری کی تقریب کے لیے ایوان صدر روانگی سے پہلے کی ہے۔ عمران خان نے اس تصویر میں کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ بشریٰ بی بی سفید گاؤن میں ملبوس ہیں۔ہمیشہ کی طرح بشریٰ بی بی اس تصویر میں مکمل نقاب اوڑھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی یہ تصویر دیکھ کر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بالآخر 22 سال کی ان تھک محنت کے بعد اللہ نے عمران خان کی مدد کی اور وہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔جبکہ بشریٰ بی بی بھی اپنے نقاب اور لباس کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ہی خاتون اول لگ رہی ہیں۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔بشریٰ بی بی تقریب حلف برداری میں مرکز نگاہ بنی رہیں، انہوں نے ایوان صدر آمد پر آرمی چیف کی اہلیہ سے مصافحہ بھی کیا جبکہ حلف برداری کے بعد صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔بشریٰ بی بی نے ایوان صدر روانگی سے قبل ایک تصویر بھی بنوائی جو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔

اس تصویر میں بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی دوست اور عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کو دیکھا جا سکتا ہے۔ایوان صدر سے وزیرا عظم عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ اپنی نئی سرکاری رہائشگاہ کے دورے پر گئے جہاں سے بشریٰ بی بی واپس بنی گالہ روانہ ہو گئیں۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کے ہمراہ چار گاڑیوں کا قافلہ تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…