بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے ؟صدر مملکت ممنون حسین سے آنکھیں پھیرلی گئیں، عمران خان کی تقریب حلف برداری میں صدر ممنون کے ذاتی دوستوں کے ساتھ کیا سلوک کیاگیا؟افسوسناک انکشافات

18  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کی ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ممنون حسین کے بعض ذاتی دوستوں کو بھی تقریب میں شرکت کے کارڈ جاری نہیں کئے گئے اور بیوروکریسی نے صدر مملکت ممنون حسین سے آنکھیں پھیرلیں جبکہ جن اخبار نویسوں کو شرکت کے دعوت نامے بھجوائے گئے ان کی فہرست بھی تحریک انصاف کی طرف سے ایوان صدر بھجوائی گئی تھی

اور ایوان صدر کا میڈیا بھی بے بس دکھائی دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے صدر مملکت ممنون حسین کے بعض ذاتی دوست جو ہمیشہ ہر تقریب میں شرکت کرتے تھے نے 3دن تک مسلسل ایوان صدر کے عملے سے رابطہ قائم کیا اور تقریب حلف برداری میں شرکت کے دعوت نامے مانگے مگر پہلے تو ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا تاہم گزشتہ رات انہیں کہہ دیا گیا کہ کارڈ جاری نہیں کئے جا سکتے، دعوت نامے مانگنے والوں میں صدر مملکت کے ایک دوست سلمان عباسی بھی شامل ہیں جو گزشتہ پانچ سال سے خود کو صدر ممنون حسین کا کنسلٹنٹ مشیر ظاہر کرتے رہے اور پنجاب ہاؤس میں قیام پذیر رہے، اس کے علاوہ بھی صدر کے کئی دوستوں کو کارڈ جاری نہیں کئے گئے جبکہ 29سینئر صحافیوں و اینکرز کو دعوت نامے جاری کئے گئے جن کی فہرست تحریک انصاف کی طرف سے فراہم کی گئی تھی جبکہ تحریک انصاف کے بیٹ رپورٹرز جن کا تعلق مختلف نجی ٹی وی چینلز، اخبارات و دیگر میڈیا کے اداروں سے تھا انہیں کوئی بھی دعوت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ممنون حسین کے بعض ذاتی دوستوں کو بھی تقریب میں شرکت کے کارڈ جاری نہیں کئے گئے اور بیوروکریسی نے صدر مملکت ممنون حسین سے آنکھیں پھیرلیں جبکہ جن اخبار نویسوں کو شرکت کے دعوت نامے بھجوائے گئے ان کی فہرست بھی تحریک انصاف کی طرف سے ایوان صدر بھجوائی گئی تھی اور ایوان صدر کا میڈیا بھی بے بس دکھائی دیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…