ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

18  اگست‬‮  2018

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، صحافی اور متنازعہ کتاب ریحام خان کی مصنفہ ریحام خان نے کہا ہے اگر عمران خان کی حکومت معیشت، نوجوانوں کے لیے روزگار اور سماجی اور انسانی آزادیوں میں کارکردگی دکھاتی ہے تو وہ بحیثیت سیاسی تجزیہ کار

ذاتی معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عمران حکومت کی تعریف کریں گی، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعوؤں اور حقیقی تبدیلی لانے میں بہت فرق ہوتا ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان قومی ہیرو بہرحال ہیں اور اگر ان کا موازنہ کوئی ٹرمپ کے ساتھ کرتا ہے تو انہیں افسوس ہوتا ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا سیاسی مستقبل ہے اور یہ کہ انہیں اپنی کتاب پر جو آ ن لائن دستیاب ہے، بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے، ریحام خان نے کہا کہ ایک ہزار سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو چکی ہے۔ ریحام خان نے امریکی نشریاتی ادارے کے ساتھ فیس بک لائیو میں کہا کہ تبدیلی آ گئی ہے مگر اس کو اصل تبدیلی میں ڈھلنا ابھی باقی ہے، تبدیلی تو آ گئی لیکن یہ تبدیلی اچھی بھی ہو سکتی ہے، بری بھی اور عارضی بھی، ریحام خان نے کہا کہ تبدیلی تو یہ بھی آ گئی ہے کہ ایک ایم پی اے ایک عام شہری پر تھپڑوں کی بارش کر رہا ہے، ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کی جیت میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار واضح تھا، اگر مریخ سے فرشتے ووٹ دینے نہ آتے تو بھلا مولانا فضل الرحمن کیسے ہارتے، تحریک انصاف بلوچستان سے سیٹ کیسے جیت سکتی۔  وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان  نے کہا ہے اگر عمران خان کی حکومت معیشت، نوجوانوں کے لیے روزگار اور سماجی اور انسانی آزادیوں میں کارکردگی دکھاتی ہے تو وہ بحیثیت سیاسی تجزیہ کار ذاتی معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عمران حکومت کی تعریف کریں گی

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…