اختلافات کھل کرسامنے آگئے،الیکشن کے فوری بعد میں ، زبیر اور رجوانہ مستعفی ہونے کیلئے تیار تھے ، صد ر ممنون نے ہمیں روکتے ہوا کیا کام کیا؟خیبرپختونخواکے مستعفی گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے سنگین الزامات عائد کردیئے

17  اگست‬‮  2018

اسلام آباد ( آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے مستعفی گورنر اور مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے انکشاف کیا ہے کہ 25 جولائی کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی روشنی میں ان کے علاوہ اس وقت کے گورنر سندھ محمد زبیر اور مستعفی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ عہدوں سے مستعفی ہونے کے لئے تیار تھے تاہم صدر مملکت ممنون حسین نے یہ مشورہ دیا کہ اس مرحلے میں صدر اور تین گورنرز کے استعفوں سے آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے

اور ہمیں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرکے عہدے چھوڑنے چاہئیں ۔ آئی این پی نے جب مستعفی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے بتایا کہ 25 جولائی کے عام انتخابات کے بعد محمد زبیر ، رفیق رجوانہ اور ان کی صدر مملکت سے ملاقات ہوئی تھی جس میں آئینی عہدوں سے استعفے دینے کے معاملے پر بات چیت ہوئی اور مشاورت کی گئی صدر ممنون حسین کی یہ رائے تھی کہ اس مرحلے میں ہمیں استعفے نہیں دینے چاہئیں کیونکہ اس سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ہمیں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور رفیق رجوانہ اور ان کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا وہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا اور مزید مشاورت کی جائے گی تاہم اس مشاورت سے قبل ہی محمد زبیر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ خیبر پختونخوا کی صورتحال اس لئے بھی مختلف تھی کیونکہ صوبائی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا نام قومی اسمبلی کے سپیکر کے طور پر آچکا تھا اور اگر اس مرحلے پر میں استعفیٰ دے دیتا تو اس کا پیغام اچھا نہ جاتا اس لئے میں نے نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا ہے دریں اثناء صدر ممنون حسین کے قریبی ذرائع نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے انہیں عہدے سے استعفیٰ دینے کا کوئی پیغام بھجوایا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…