نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والدفتح محمد بزدارکا عمران خان کے فیصلے کا خیر مقدم،بڑا دعویٰ کردیا

17  اگست‬‮  2018

لاہور( این این آئی )نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سابق رکن اسمبلی فتح محمد خان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان نے پسماندہ ترین علاقے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزدگی کرکے پارٹی منشور پر عملدرآمد کا عملی ثبوت دیا ہے ۔ فتح محمد بزدار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کاتاریخ ساز فیصلہ پنجاب خصوصاًجنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب آج بھی پسماندگی

کا شکار ہے اور مجھے خوشی ہورہی ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے منشور کے مطابق جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے کے رکن اسمبلی کو بطور وزیر اعلی نامزد کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں ہمارے پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا اوریہی وجہ ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی اور عوام نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…