تبدیلی آگئی،عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں ملک بھر میں جشن،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،آتش بازی کے مظاہرے، کھلاڑی سڑکوں پر نکل پڑے

17  اگست‬‮  2018

لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں مختلف مقامات پر بھرپور جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں رہنما ؤں اور کارکنوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دیتے رہے اور عمران خان کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں تحریک انصاف کے دفاتر اور دیگر مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور کارکنوں نے خوشی میں بھنگڑے بھی ڈالے ۔

عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر میاں محمود الر شید نے کہا کہ قوم کو نئے پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، عمران خان کا وزیراعظم بننا ملک و قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے لیکن جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی اسکا دوسرا فیز شروع ہوا ہے، بلا تفریق احتساب کا عمل اب رکنے والا نہیں۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ اللہ وزیراعظم عمران خان سے بڑا کام لینا چاہتا ہے، وقت ثابت کرے گا کہ عمران خان کا انتخاب ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی اور پھر اس پور ثابت قدم بھی رہا، عمران خان تاریخ کا پہلا حکمران ہوگا جو کسی ڈکٹیشن کے بغیر فیصلے کریگا ، بہتر حکمت عملی اور پالیسیوں کے تحت دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔ میاں محمودالرشید نے شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کے تقدس کی بات کرنے والے پہلے بتائیں انہوں نے خود اسے کتنی اہمیت دی؟ پنجاب میں مسلسل 10سال حکومت کرنے والے شہباز شریف بتائیں وہ خود ایوان میں کتنی بار آئے؟ بہتر ہے شہباز شریف قومی اسمبلی میں شعبدہ بازیوں کی بجائے مثبت طرز سیاست اپنائیں کیونکہ ہنڈی سے پیسے باہر بھیجنے والے بڑے بڑے دعوے نہ کریں تو بہتر ہوگا۔آ زاد کشمیر پبلک سیکرٹیریٹ میں بھرپور جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی ۔

اس موقع پر ایم ایل غلام محی الدین دیوان ،عرفان احمد ، لقمان قاضی ،سردار عاطف ، عمران خان کے دیرینہ دوست سابق کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی فاطمہ قادر ، ثاقب سلیم بٹ ، حاجی اعجاز دیوان ، ذکاء دیوان ،جنید دیوان سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اور کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے ۔ اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ عمران خان کی 22سالہ جدو جہد رنگ لے آئی ہے ۔ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گااور کرپٹ مافیا قانون کی گرفت میں ہو گا ۔ عمران خان کے وزیرا عظم منتخب ہونے کی خوشی میں رکن صوبائی اسمبلی ندیم بارا کے ڈیرے پرجشن منایا گیا ۔ اس موقع پر کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں کھلائیں۔ندیم بارا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کامیابی اصل میں پاکستان کی کامیابی ہے ۔

اب پاکستان کو ترقی کی منزلیں طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ندیم بارا کا کہنا تھا کہ عوام نے تحریک انصاف اور عمران خان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر جشن منایا گیا اور کارکن بھنگڑے ڈالتے ہوئے عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حلقہ این اے 127کے مرکزی دفتر میں بھی جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ اور رکن پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ کی جانب سے آج ہفتہ کے روز جشن کی بڑی تقریب کا انعقاد کیا جا ئے گا۔ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں لبرٹی چوک میں آتش بازی کی گئی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ والٹن ، جوہر ٹاؤن ، ٹاؤن شپ ، گڑھی شاہو سمیت دیگر مقامات پر بھی عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں بھرپور جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…