عمران خان کے خطاب کے بعد شہبازشریف کی لمبی تقریر،سپیکر کے بار بار منع کرنے کے باوجود نہ مانے تو پھر بلاول بھٹو نے ایسا کیا کہہ دیاکہ فوراً ہی چپ ہوگئے،دلچسپ صورتحال

17  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے اظہار خیال کے دوران سپیکر نے بلاول بھٹو زر داری کو خطاب کی دعوت دی تو شہباز شریف نے اپنا خطاب جاری رکھا اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ کی تقریر کا وقت ختم ہو گیا ہے ۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں وہ ہفتہ کو ایوان صدر حلف اٹھائیں گے ٗ

تحریک انصاف کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان نے 176ووٹ حاصل کئے ٗ ان کے مد مقابل شہباز شریف کو 96ووٹ ملے ٗ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا ۔قبل ازیں قومی اسمبلی میں کارروائی دیکھنے کیلئے مہمانوں کے رش کی وجہ سے دھکم پیل ہوئی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جب عمران خان کی پارلیمنٹ پہنچے تو وہ بھی رش میں پھنس گئے اور دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا جس پر عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ایس پی سیکیورٹی سے رابطہ کیا اورتحفظات سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دور ان لوگوں کی بڑی تعداد پارلیمنٹ کے باہر موجود تھی ٗ مہمانوں کے زیادہ رش کے باعث مہمانوں کی گیلری کے دروازے بند کر دیئے گئے جس کے باعث لوگوں نے پریس گیلری میں گھسنے کی کوشش کی اور جب صحافیوں کی جانب سے روکا گیا اور ان سے کہا گیا کہ آپ یہاں پر داخل نہیں ہوسکتے جس پر لوگوں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے پاس پارلیمنٹ کا کارڈ موجود ہے تاہم دھکم پیل ہوئی اور بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان پریس گیلری میں داخل ہو گئے اور تلخ کلامی کے بعد ہاتھاپائی ہوئی اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی تاہم صحافیوں نے سیکیورٹی عملے سے گزارش کی جس کے بعد انہیں باہر نکالا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں کی کارروائی کو دیکھنے کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بغیرکارڈ پارلیمنٹ داخلے کی کوشش بھی کی جس پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اورسیکیورٹی اسٹاف میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…