ن لیگ فطری طور پر اب بھی ضیاء کی باقیات ہے،پی ٹی آئی کو بھرپور کام کرنے کیلئے پورا وقت ملنا چاہئے ،پیپلزپارٹی کی بڑی قلابازی، دھماکہ خیز اعلان کردیا

17  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایشوز کی سیاست کریگی،حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے پڑیں گی ٗوعدے کرنا آسان عمل کرنا مشکل ہے ٗہمیں نیا پاکستان نہیں بلکہ قائد اعظم کا پرانا پاکستان چاہیے ٗ بھلا اس میں بجلی نہ ہو،پانی نہ ہو۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہم جمہوری قوت ہے ٗایک طرف ضیاء کی باقیات اور دوسری طرف جنرل شجاع کے باقیات ہیں ٗوزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی کا فیصلہ جمہوری اور آئینی ہے،پیپلزپارٹی اب بھی (ن )لیگ کو فطری طور پر ضیاء کی باقیات سمجھتی ہے،اپوزیشن کے اتحاد کا مستقبل روشن ہے،ن لیگ کے ساتھ کئی معاملات پر اتفاق ہیں حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی تو قانون سازی میں آسانی ہو گی،حکومت نے اپوزیشن کو نظر انداز کیا تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ وعدے کرنا آسان ہے مگر ان وعدوں کو پورا کرنا مشکل ہے،پیپلزپارٹی کو نیا پاکستان نہیں قائد اعظم کا پرانا پاکستان چاہئے چاہے اس میں پانی اور بجلی بھی نہ ہو۔رکن قومی اسمبلی رمیش نے کہا کہ حکومت کے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آن پہنچا ہے،ووٹ دینے یا نہ دینے کے فیصلے کا اختیار چئیرمین اور شریک چیئرمین کے حکم پر ہوتا ہے۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایشوز کی سیاست کریگی،حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے پڑیں گی ٗوعدے کرنا آسان عمل کرنا مشکل ہے ٗہمیں نیا پاکستان نہیں بلکہ قائد اعظم کا پرانا پاکستان چاہیے ٗ بھلا اس میں بجلی نہ ہو،پانی نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…