فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت 3بیوروکریٹس کی بلیک منی وائٹ کرنے کیلئےاربوں کی انویسٹمنٹ ،اس رقم سے کیسے باہر جائیدادیں خریدی جاتی تھیں کونسے سیاستدان، صنعتکار، لینڈ مافیا ملوث نکلے؟چند روز میں نیب کیا کرنیوالا ہے؟

17  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت 3بیوروکریٹس کی بلیک منی وائٹ کرنے کیلئےاربوں کی انویسٹمنٹ ، بڑی کمپنیوں ، لینڈ مافیا، سیاستدانوں کو کیا ، کیا فائدہ پہنچایا؟رقم کس کس طریقے سے اور کہاں کہاں انویسٹ کی گئی ، ثبوت مل گئے، چند روز میں مزید بڑے بیوروکریٹس قانون کی گرفت میں آنے کا امکان، معروف صنعتکاروں کو بھی نیب کے شکنجے میں لایا جائے گا،

نجی ٹی وی کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی’’92نیوز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت 13بیوروکریٹس کی بلیک منی وائٹ کرنے کیلئےاربوں کی انویسٹمنٹ ، بڑی کمپنیوں ، لینڈ مافیا، سیاستدانوں کو کیا ، کیا فائدہ پہنچایا؟رقم کس کس طریقے سے اور کہاں کہاں انویسٹ کی گئی ، ثبوت مل گئے، چند روز میں مزید بڑے بیوروکریٹس قانون کی گرفت میں آنے کا امکان، معروف صنعتکاروں کو بھی نیب کے شکنجے میں لایا جائے گا۔اس حوالے سے ’’92نیوز‘‘کے ایڈیٹر فورم رانا عظیم کا کہنا تھا کہ بیوروکریٹس کا ایک ٹرائیکا ہے جس کو نیب نے طلب کر رکھا ہے۔ اس ٹرائیکے کے حوالے سے فواد حسن فواد اور احد چیمہ نے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں کہ اربوں روپے کی انکی جائیدادیں ہیں جو ناجائز طریقے سے کمائی گئی تھیں۔ ان کو انہوں نے مختلف کمپنیوں کے اندر ، مختلف لینڈ مافیا اور سیاستدانوں کے ذریعے انویسٹ کر رکھا تھا۔ اس انویسٹ منٹ سے جو رقم آتی تھی انہوں نے ڈمی لوگ رکھے ہوئے تھے جن کے نام پر وہ رقم منتقل ہوتی تھی اور اس رقم سے پھر پاکستان سے باہر جائیدادیں خریدی جاتی تھیں۔ اس میں کتنے سیاستدان انوالو ہیں اور کون کون سی سرمایہ کار کمپنیاں ملوث ہیں اور کون کونسا لینڈ مافیاانوالو ہے اس حوالے سے تمام شواہد اور ریکارڈ نیب کے ہاتھ آچکے ہیں اور اس حوالے سے چند روز میں گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ پہلے مرحلے میں تین اہم ترین بیوروکریٹس پکڑے جائینگے۔ یہ وہ بیوروکریٹس ٹیم ہے جو احد چیمہ اور فواد حسن فواد کی خاص ٹیم تھی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…