دنیا بھر کی توجہ تحریک انصاف کی نئی حکومت پر،تبدیلی آنے سے پہلے ہی نظرآناشروع،ایران کی مجلس شوریٰ اسلا می کے سپیکر علی لاریجانی کا اسد قیصر کو ٹیلی فون ،بڑی پیشکش کردی گئی

16  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی )ایران کی مجلس شوریٰ اسلا می کے سپیکر علی لاریجانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جمعرات کے روز ٹیلی فون کیا اور انہیں پاکستان کی قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علی لاریجانی کا شکریہ ادا کیااور دونوں ہمسایہ برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے

مابین قریبی روابط خطے میں امن واستحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔علی لاریجانی نے کہا کہ ایران پاکستان کو اپنا دوست وبھائی تصور کرتا ہے ۔ انہوں نے پاکستان میں پرامن انتقال ا قتدار کو پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اسد قیصر بطور سپیکر دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں روابط کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر یں گے۔علی لاریجانی نے اسد قیصر کو دورہ ایر ان اور اسد قیصر نے علی لا ریجانی کو دورہ پا کستان کی دعوت دی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…