پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب،پیپلز پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے بھی بغاوت کر دی،کس کو ووٹ ڈالا؟تحریک انصاف یا ن لیگ کو؟ حیرت انگیزانکشاف

16  اگست‬‮  2018

لاہور( این این آئی ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے بھی ایک رکن اسمبلی نے بغاوت کر دی ، پیپلزپارٹی نے پارٹی پالیسی کے برعکس سپیکر کے انتخاب میں ووٹ دینے والے رکن اسمبلی رئیس نبیل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی ایوان میں حاضرہوئے ۔ ترجمان کے مطابق رئیس نبیل نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالااور رئیس نبیل کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ شازیہ عابد نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا ۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ رئیس نبیل نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا یا پھر ن لیگ کے امیدوار کو؟قیاس کیاجارہاہے کہ رئیس نبیل نے اپنا ووٹ تحریک انصاف کے حق میں استعمال کیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مزید دو اراکین نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر رانا محمد اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 156سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی ملک محمد وحید اور تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 292سے منتخب رکن اسمبلی سردار محمد خان لغاری سے حلف لیا جس کے بعد دونوں اراکین نے رجسٹر پر دستخط کئے ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں انتقال کر جانے والے دو اراکین اسمبلی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ سپیکر رانا محمد اقبال کی ہدایت پر سردار طارق دریشک اور ملک عباس خاکی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی گئی ۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے بھی ایک رکن اسمبلی نے بغاوت کر دی ، پیپلزپارٹی نے پارٹی پالیسی کے برعکس سپیکر کے انتخاب میں ووٹ دینے والے رکن اسمبلی رئیس نبیل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…