شیخ رشید بنی گالا میں میٹنگ سے غصے سے اٹھ کر چلے گئے، اسمبلی اجلاس کے دوران بھی عمران خان سے کھچے کھچے رہے، دونوں کے درمیان کس بات پر ناراضگی ہو چکی ہے، معروف صحافی رئوف کلاسرا نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے

16  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید اور عمران خان میں دوریاں، شیخ رشید بنی گالا میٹنگ سے اٹھ کر چلے گئے، اسمبلی میں بھی عمران خان سے دور ، دور رہے،رئوف کلاسرا ناراضگی کی اندرونی کہانی سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رئوف کلاسرا نے نجی  ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور عمران خان کے

درمیان دوریاں پیدا ہو گئی ہیں اور من پسند وزارت نہ ملنے پر شیخ رشید تین چار روز قبل بنی گالا میں میٹنگ چھوڑ کر احتجاجاََ چلے گئے تھے جس کے بعد سے اسمبلی اجلاس میں بھی شیخ رشید عمران خان سے دور دور رہے ۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ میں نے یہ انداز شیخ رشید کی اسمبلی میں باڈی لینگویج سے لگایا ہے۔ عمران خان کو چاہئے کہ وہ شیخ رشید کو دے دلا دیں تو بہتر رہے گا کیونکہ اگر شیخ رشید اپوزیشن میں چلے گئے تو وہ یہ افورڈ نہیں کر سکتے کہ پہلے سے موجود بھاری بھرکم اپوزیشن کی موجودگی میں شیخ رشید بھی اس میں شامل ہو جائیں۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد 11سال سے اقتدار سے باہر ہیں اور مشرف دور کے بعد ان کو اپنا گھر جیب سے چلانا پڑ گیا ہے اور یہاں کئی لوگوں کے چار چار گھر سرکاری خرچ پر چل رہے ہیں اور شیخ رشید ایک شیخ اوپر سے اپنی جیب سے خرچہ چلانا پڑ گیا ہے۔ عمران خان کو چاہئے کہ اللہ تیرا بھلا کرے کہہ کر کچھ دے دلا دیں۔واضح رہے کہ شیخ رشید عمران خان کی کابینہ میں من پسند وزارت کیلئے کوشاں تھے تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان انہیں ستارے گننے پر بھی لگا دیں تو بھی انہیں قبول ہے تاہم اندرون خانہ شیخ رشید من پسند وزارت کیلئے کوشاں تھے اور گرین سگنل نہ ملنے پر دلبرداشتہ اور غصے میں بنی گالا کی میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…