پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ عمران خان نے اچانک بڑا سرپرائز دیدیا

16  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا؟عمران خان نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو فوری طور پر بنی گالا طلب کر لیا، اہم فیصلہ جلد متوقع، لاہور سے منتخب پی ٹی آئی کے مراد راس کا نام بھی وزارت اعلیٰ کیلئے سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے تاحال تحریک انصاف کی جانب سے کسی امیدوار کو نامزد نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے

کپتان اچانک بڑا سرپرائزدینگے۔ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار کی نامزدگی کیلئے عمران خان نے بنی گالا میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں اس حوالے سے اعلان متوقع ہے۔ واضح رہے کہ ن لیگ پنجاب میں بڑی اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے تاہم آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر کے صورتحال کو تبدیل کر دیا ہے اور تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے کئی ممبر صوبائی اسمبلی سامنے آچکے ہیں جو کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے خواہش مند ہیں ، ان میں علیم خان، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، میجر (ر)طاہر جبکہ اب لاہور سے منتخب پی ٹی آئی کے نوجوان ایم پی اے مراد راس کا بھی نام سامنے آچکا ہے۔ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے جہاں پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے وہاں پی ٹی آئی نے وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے اپنے امیدوار کا تاحال راز میں رکھا ہوا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے جن خصوصیات کا حامل شخص لانے کا اعلان کیا تھا اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ نوجوان ، باکردار اور کرپشن سے پاک ہو اور اس کی شہرت بھی اچھی ہو۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک نوجوان، باکردار اور ایماندار باصلاحیت نوجوان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے خواہشمند ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…