قومی اسمبلی ، سپیکر کے انتخاب کے دوران ایاز صادق کے طنزیہ ریمارکس ، اپوزیشن ارکان محضوظ ہوتے رہے،قہقہے لگ گئے

16  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے دوران سبکدوش ہونے والے سپیکر سردار ایاز صادق کے طنزیہ ریمارکس سے اپوزیشن ارکان محضوظ ہوتے رہے۔سپیکر کے انتخاب سے قبل سردار ایاز صادق نے کہا کہ ارکان ووٹ کی رازداری کا خاص خیال رکھیں،

میں کمزور شخص ہوئے بڑے لوگ برا مان جاتے ہیں،سپیکر کے انتخاب کے بعدپولنگ ایجنٹ کے بغیر نہیں بلکہ انکے سامنے ووٹ گنیں گے ، ہم کسی کو فارم45سے منع نہیں کریں گے بلکہ دستخط اور انگوٹھے لگوا کر فارم 45 بھی دیں گے۔بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سبکدوش ہونے والے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہواجس میں پہلے مرحلے میں سپیکر قومی اسمبلی کیلئے خفیہ رائے شماری کے ذریعے انتخاب ہوا۔سپیکر کے انتخاب کیلئے دو پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔ ایک پولنگ بوتھ پر پیپلز پارٹی سے غلام مصطفی شاہ اور تحریک انصاف کے عمران خٹک پولنگ ایجنٹ تھے جبکہ دوسرے پولنگ بوتھ پر پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور تحریک انصاف کے عمر ایوب پولنگ ایجنٹ تھے۔اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق نے طنزیہ ریمارکس دئیے کہ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد پولنگ ایجنٹ پیچھے ہٹ جائیں ہم خود ووٹ کاؤنٹ کریں گے۔جسکے فوری بعد سردار ایازصادق نے کہا کہ ایسا نہیں ہو گا پولنگ ایجنٹ کے سامنے ووٹ گنیں جائیں گے جبکہ ہم کسی کو فارم45سے منع نہیں کریں گے بلکہ دستخط اور انگوٹھے لگا کر فارم 45دیں گے۔اسپیکر ایاز صادق نے اراکین کو بیلٹ باکس دکھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس میں ہاتھ لگا کر دیکھیں،کہیں کچھ پہلے سے تو نہیں،ایاز صادق نے طنزیہ انداز میں کہا کہ رکان ووٹ کی رازداری کا خاص خیال رکھیں،میں کمزور شخص ہوں بڑے لوگ برا مان جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…